Become the voice of the people through journalist pen, Rana Amjad Ali Amjad Advocate
خان گڑھ (نیوز ذرائع) عالمی یوم صحافت کے موقع پر وکیل ہائر سکینڈری سکول خان گڑھ کے ہال میں پریس کلب خان گڑھ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان کسان اتحاد پنجاب کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ صحافی سچ اور حق کی آواز بن کر عوام تک اپنے قلم کے ذریعے سچائی لاتے ہیں صحافی سچ کا سفر جاری رکھیں موجودہ دور صحافیوں اور صحافت کے لئے مشکل ترین دور ہے ضلعی صدر ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن مظفرگڑھ رانا فرزند علی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے 3 مئی کو ہر سال آزادی صحافت کا دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد صحافت کے بنیادی اصولوں کی موجودہ صورتحال پر اعتماد کا اظہار کرنا اور دنیا میں صحافت کی موجودہ صورتحال کی شکل کو پیش کرنا ہے، صدر پریس کلب ملک نذیر سندیلہ نے کہا کہ دن کو منانے کا مقصد صحافتی فرائض کے دوران قتل،زخمی یا متاثر ہونے والے صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور انہیں خراج عقیدت و تحسین پیش کرنا ہے پرنسپل ہائی سکول ملک رفیق مونڈا نے کہا کہ صحافت آزادی رائے کا اظہار اور ریاست کے چار ستونوں میں سے ایک اہم ستون ہے
یہ بھی پڑھیں: درانی فیملی کی نہتی و مظلوم خاتون کی زمین قبضہ گیروں سے واگزارکرائی جائے،رانا محمد فراز نون
مگر آج ریاست کا یہی ستون نازک دور سے گزر رہا ہے اور اسے کئی چیلنجز کا سامنا ہے جنرل سیکرٹری بار مظفرگڑھ ملک شفیق الرحمن ملانہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ صحافت جمہوریت کا ستون ہے ضلعی صدر پنجاب وکلاء محاذ مظفرگڑھ رانا واجد علی ایڈووکیٹ نے کہا کہ خیالات و نظریات کا آزادانہ اظہار اور تنقید و اختلاف رائے کا حق کسی بھی جمہوری معاشرے کے بنیادی اصول ہوتے ہیں اس موقع پر نوابزادہ شہباز احمد خان ایڈووکیٹ وائس چیئرمین سول سوسائٹی فورم خان گڑھ، مہر راشد نصیر سیال، صدر متحدہ شہری محاذ رانا سہیل فرزند، قاری خالد محمود ضیاء، شاہد حسین خان، ملک غفور سندیلہ، عرفان اللہ خان، محبوب مجید، خواجہ عتیق الرحمن، مسرور احمد خان، سید عامر شاہ، ملک محمد نقی کمبوہ ایڈووکیٹ اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا، جبکہ تقریب میں کورونا ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا گیا
0 Comments