Ticker

6/recent/ticker-posts

ملک بھر میں بورڈ امتحانات ہر صورت ہوں گے،این سی او سی کا فیصلہ

Board exams will be held across the country in any case, decision of NCOC

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں بورڈ امتحانات ہر صورت ہوں گے پہلے مرحلے میں نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کلاسز شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے تفصیل کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش کا جائزہ لینے کیلئے این سی او سی کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزارت صحت حکام نے وبائی صورتحال پر بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں: پتن منارہ مین روڈ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری،اہل علاقہ کااظہار تشکر

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں لے جانے پر اصولی اتفاق کیا گیا۔ این سی او سی نے فیصلہ کیا کہ ملک بھر میں بورڈ امتحانات ہر صورت ہوں گے جبکہ امتحانات اور بچوں کو پروموٹ کرنے سے متعلق فیصلہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ہوگااس سلسلے میں بین الصوبائی وزراۓ تعلیم کانفرنس کا اجلاس طلب کیا جائے گا یہ اہم اجلاس 23 مئی سے پہلے ہوگا۔


یہ بھی پڑھیں : حکومت کا مارکیٹیں،دکانیں رات 8 بجے تک کھلی رکھنے کا فیصلہ،پبلک ٹرانسپورٹ17 کے بجائے 16 مئی سے بحال کی جائیں گی

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent