Ticker

6/recent/ticker-posts

خواجہ سراوں پر تشدد،آر پی او کا سخت نوٹس

Violence against eunuchs, strict notice of RPO

ڈیرہ غازی خان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن)مظفرگڑھ میں خواجہ سراوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر آر پی او فیصل رانا کا سخت نوٹس،ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی،تفصیل کے مطابق مظفر گڑھ میں 2 خواجہ سراوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل سے اطلاع ملنے پر آر پی او فیصل رانا نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مظفر گڑھ سے فوری رپورٹ طلب کرلی ڈی پی او مظفر گڑھ نے آر پی او کو بتایا کہ خواجہ سراوں کے گرو نے ہی انہیں ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زبردستی ان کے بال کٹوا دئیے پولیس کو جیسے ہی متاثرین کی جانب سے تحریری درخواست ملے گی اس پر فوری قانونی کاروائی ہوگی آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ خواجہ سراوں کو معاشرے کا محروم طبقہ سمجھا جاتا ہے۔لوگ قانون شکنی کے حوالے سے انہیں آسان ہدف سمجھتے ہیں جبکہ قانون میں خواجہ سراوں کے بھی عام شہری کی طرح برابر کے حقوق ہیں اور قانون ان حقوق کا محافظ ہے آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ خواجہ سراوں سے قانون شکنی کرنے والا کوئی خواجہ سرا ہو ان کا گرو ہو یا عام شہری قانون شکنی قانون شکنی ہے جس پر کاروائی کا ہونا ہی قانون کا تقاضا ہے

یہ بھی پڑھیں: سیڈاٹ ہائڈر کنسلٹنگ فرم بینک سے میں نوکریاں آن لائن درخواست دیں

آر پی او فیصل رانا نے کہا پولیس متاثرہ خواجہ سراوں سے رابطہ کرکے ان کا میڈیکل کروائے،قانونی کاروائی کے حوالے سے ان کی درخواست پر فوری کاروائی کی جائے اور متاثرین کے تحفظ کے لئے پولیس اس طرح کے انتظامات کرے کہ اس نوعیت کا واقعہ دوبارہ پیش نہ آئے


 

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent