The meaning of trusting Allah
اللہ تعالی پر توکل کرنا: خواب میں اللہ پر توکل کرنا کے الفاظ کہنا اپنے مقصد میں کامیابی کی دلیل ہے اگر تکلیف میں دیکھے تو اس کی تکلیف ختم ہونے کی دلیل ہے
اللہ تعالی سے بات کرنا: اللہ تعالی کو اپنے آپ سے ہمکلام دیکھا اور اس میں اللہ تعالی کی طرف دیکھنے کی طاقت بھی ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اللہ تعالی اس سے رحمت کا معاملہ فرمائیں گے اور اپنی نعمت اس پر مکمل کریں گے
اللہ تعالی سے دور بھاگنا: اگر یہ دیکھے کہ اللہ اس سے اپنی طرف بلا رہا ہے اور وہ دور بھاگ رہا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ خواب دیکھنے والا عابد ہے تو عبادات اور اطاعت سے پھر جائے گا اگر والد زندہ ہے تو وہ اس کا نافرمان ہوگا
اللہ تعالی کا آواز دینا: اگر دیکھے کہ اللہ تعالی اس کو آواز دے رہا ہے تو یہ شخص حج بیت اللہ کرے گا
اللہ تعالی کا دیدار کرنا: خواب جیں اللہ تعالی کے دیدار کی مختلف تعبیریں انسان کے مختلف احوال کے اعتبار سے ہوسکتی ہیں مریض حالت مرض میں دیکھے تو اس کا انتقال ہوجائے گا راہ گم کردہ اگر دیدار کرے تو راہ راست پائے گا مظلوم دیدار کرے تو اپنے دشمنوں پر غلبہ حاصل کرے گا
اللہ تعالی کا شکر کرنا: دین و دنیا میں بھلائی پائے گا آخرت نیک ہوگی بزرگی ملے گی
اللہ تعالی کا کلام سننا: خوف سے امن اور اپنے مقصد کو پہنچنے کی دلیل ہے
اللہ تعالی کو جلال میں دیکھنا: اگر خواب میں اللہ تعالی کو ناراضگی اور غصہ کی حالت میں یااللہ کے نور کوبرداشت کرنے سے قاصد رہا یا خوف یا لرزہ براندام ہوا یا اللہ تعالی سے اپنے گناہوں کے ارتکاب گناہ کبیرہ کے صدور اور بدعت واحوال کی دلیل ہے
اللہ تعالی کو ناراض دیکھنا: اگر دیکھے کہ اللہ تعالی اس سے ناراض ہے تو یہ والدین کی ناراضگی کی علامت ہے
0 Comments