Ticker

6/recent/ticker-posts

لاک ڈاؤن پر پابندی کے حوالے سے رپورٹ طلب

Request a report regarding the lockdown ban

ڈیرہ غازی خان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن)آر پی او فیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع سے لاک ڈاؤن پر پابندی کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد قانون پسندی ہے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی قانون شکنی ہے جو کوئی ایسا کرے اس کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی جائے،ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان، لیہ، مظفرگڑھ اور راجن پور کے پولیس افسران کو لاک ڈاؤن کے حکومتی فیصلے پر پابندی کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کیا آر پی او فیصل رانا نے چاروں اضلاع کے ڈی پی او سے پولیس سرکل وائز گراس روٹ لیول تک رپورٹ مانگی،ڈی پی اوز نے آر پی اولاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے قانونی اقدامات سے آگاہ کیا آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے اس وقت معاشرے میں صحت کے حوالے سے ہنگامی کیفیت ہے جس سے نمٹنے کے لئے این سی او سی کے فیصلوں کے مطابق حکومت نے 16 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن کا حکم دیا ہے لاک ڈاؤن کا مطلب لاک ڈاؤن ہے اس میں کوئی درمیانی راستہ نکالنا کورونا وبا کے حوالے سے انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہوگا آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ اضلاع کے داخلی اور خارجی راستوں پر ایسے باصلاحیت پولیس افسران اور اہلکار پاک فوج اور رینجرز کے ساتھ تعینات کئے جائیں جو خوش اخلاقی سے لاک ڈاؤن کی مکمل پابندی بھی کروائیں

یہ بھی پڑھیں: آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ میں ملازمتیں

پولیس کا مثبت چہرہ بھی معاشرے میں نمایاں کریں آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ لاک ڈاؤن کےدوران اگر پولیس مکمل فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قانون پرعمل کروائے تو پھر کسی کو بھی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی ہمت نہیں ہوگی آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ اضلاع میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پراٹھائے گئے قانونی اقدامات سے ڈی پی او آفس کے کنٹرول روم کو فوری آگاہ کیا جائے جبکہ ڈی پی اوز آر پی او آفس کے کنٹرول روم کو فوری آگاہ کریں گے،آرپی او فیصل رانا نے کہا کہ ڈی پی اوز خود فیلڈ میں نکلیں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو فیلڈ میں نکالیں تاکہ لاک ڈاؤن  کے حکومتی فیصلے پر پابندی کو سو فیصد یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ میں خود بھی فیلڈ میں ہوں کسی بھی وقت کسی بھی مقام سے لاک ڈاؤن کی پابندی کو سرپرائیز چیک کر سکتا ہوں


 یہ بھی پڑھیں : کونسی دکانیں صبح 5 سے شام 7 بجے تک کھلیں گی؟ نیاحکم نامہ جاری

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent