Ticker

6/recent/ticker-posts

سمندری طوفان شدت پکڑگیا ملک بھر میں خطرہ

Hurricane intensifies threat across the country

کراچی(نیشن آف پاکستان نیوزآن لائن) جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن سمندری طوفان کی شکل اختیار کرچکا ہے جس کے باعث پاکستان اور بھارت کی ساحلی پٹی پر تیز ہوائیں چلنا شروع ہوگئی ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 70 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جو بڑھ کر 100کلومیٹر تک بھی ہوسکتی ہیں حکام محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کراچی کے جنوب اور جنوب مشرق سے 1460 کلومیٹر کے فاصلے پرہے اور سمندری طوفان کا رخ شمال اور شمال مغرب یعنی بھارتی گجرات کی جانب رہےگا

یہ بھی پڑھیں: انار دیکھنے کی تعبیر

محکمہ موسمیات کے مطابق 18 مئی تک سمندری طوفان بھارتی گجرات تک پہنچ جائے گاٹک ٹائی نامی سمندری طوفان کے نتیجے میں بھارتی ریاست گجرات کے ساحلی علاقوں اور پاکستانی سمندر کے قریب مشرق کی جانب ساحلی علاقوں کو خطرہ ہو سکتا ہے اگر یہ سمندری طوفان شدت پکڑ گیا تو یہ پچھلی دو دہائیوں کے دوران پاک بھارت ساحلی پٹی سے ٹکرانے والا طاقت ور ترین طوفان ہوگا تاہم ابھی تک کے اندازوں کے مطابق سمندری طوفان آبادی والے ساحلی علاقوں سے دور رہے گا لیکن مہاراشٹرا کا ساحلی شہر ممبئی اس سے متاثر ہوسکتا ہے یاد رہے کہ اس طوفان کی نشاندہی رحیم یارخان کے معروف ویدر ریسرچر منور سلیم کھوکھر دو ہفتے قبل ہی کردی تھی


 یہ بھی پڑھیں : زمین کے تنازع پر فائرنگ دو سگے بھائی قتل

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent