A case has been registered in the court against the girl who made the talk
رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوزآن لائن) عدالت میں ٹک ٹاک بنانے والی لڑکی کے خلاف مقدمہ درج،تفصیل کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ایک ویڈیو جس ایک لڑکی نے معزز عدالت کے کمرے کی ویڈیو بنائی اور ویڈیو کو بدنام زمانہ سوشل ایپ ٹک ٹاک پر چڑھا دی معلوم ہونے پر معزز عدالت کے ریڈر کی مدعیت میں لڑکی کے خلاف تھانہ اے ڈویژن میں مقدمہ درج کرلیا گیا
یہ بھی پڑھیں : پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری جوس کی بڑی کھیپ پکڑ لی
ایف آئی آر کے متن کے مطابق لڑکی جس کا نام حرا کنول ہے اپنے ہمراہ ایک نامعلوم الاسم لڑکی کے ساتھ کورٹ روم میں داخل ہوئی ملزمہ حرا کنول اپنے خاوند کے خلاف تنسیخ نکاح کی پیشی آئی پر ہوئی تھی ابھی معزز عدالت کی کاروائی شروع ہونے والی تھی کہ اسی دوران اس نے اپنا موبائل نکالا اور ٹک ٹاک بناکر ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردیا
0 Comments