Ticker

6/recent/ticker-posts

انگوٹھی دیکھنے کی تعبیر

The meaning of seeing the ring

انگوٹھی بیچ دینا: عورت سے جدا ہوگا یا جائیداد بیچ دے گا

انگوٹھی بیچنا: عورت کی جدائی کا صدمہ اٹھائے

انگوٹھی پہننا: حکومت مرتبہ بزرگی کی نشانی ہے جلد مسرت اختیار کرے گا

انگوٹھی چاندی کی دیکھنا: چاندی کی انگوٹھی دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا مال حلال ہے

انگوٹھِی دیکھںا: آقا سے خیر اور نیکی ملے گی

انگوٹھِی سونے کی دیکھںا: سونے کی انگوٹھی دیکھے تو دلیل ہے کہ مال مکروہ اور حرام ہے

انگوٹھی ضائع ہونا: انگوٹھی ضائع ہوئی یا کوئی چیز چرا کر لے گیا تو دلیل ہے کہ اس کاموں میں آفت یا دشواری ظاہر ہوگی

انگوٹھی کا نگینہ دیکھنا: شرف بزرگی مال اور فرزند کی تعبیر ہے

انگوٹھی کے دو نگینے دیکھںا: دیکھے کہ اس کی انگوٹھی کے دو نگینے ہیں جو اس کو کسی نے دی ہے اور دونوں نگ ایک دوسرے جیسے ہیں تو اس دلیل یہ ہے کہ صاحب خواب غلام زادہ ہے اور اگر دیکھے کہ ان دو نگوں میں سے ایک گر گیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ گناہوں میں سے ایک سے توبہ کرے گا

انگوٹھی گرتے دیکھنا: قدرو منزلت زائل ہوگی پریشانی کا باعث ہے مشکلات میں مبتلا ہوگا

انگوٹھی لوٹتے دیکھنا: اہل و عیال سے جدائی کا سبب ہے

انگوٹھی لوہے کی دیکھنا: لوہے کی انگوٹھی دیکھے تو دلیل ہے کہ قوت اور توانائی پائے گا

انگوٹھی لینا: اگر دیکھے کہ اس کو بادشاہ یا حکمران نے انگوٹھی دی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو ملک میں بادشاہ یا حکمران کچھ دے گا

انگوٹھی ناپسندیدہ دیکھنا: اگر انگوٹھی کی ساخت ناپسندیدہ ہے تو دلیل ہے کہ اس کے مال کو کچھ ہوگا اور حاکم اس پر غصہ ہوگا

یہ بھی پڑھیں : خواب میں انگلی کی تعبیر

یہ بھی پڑھیں: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری جوس کی بڑی کھیپ پکڑ لی

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent