Ticker

6/recent/ticker-posts

این سی او سی کا اہم اجلاس،یکم جون سے سیاحتی مقامات، ریسٹورنٹس،تعلیمی ادارے، شادی ہال کے آوَٹ ڈور کھولنے کا اعلان

NCOC key meeting announces openings of tourist spots, restaurants, educational institutions, outdoor wedding halls from June 1

اسلام آباد(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن)این سی او سی کے اہم اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اسد عمر نے اعلان کرتے ہوٸے کہا کہ سوموار سے5 فیصد سے کم شرح والے اضلاع میں تعلیمی ادارے کھول دیٸے جائین گے لاہور, فیصل آباد, بہاولپور, رحیم یار خان سرگودھا, راولپنڈی ,ملتان ان تمام  اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے


یہ بھی پڑھیں: پاکستان ٹیلی نار کمپنی میں نوکریاں،آن لائن درخواست دیں 

اجلاس میں ایس او پیز کے ساتھ یکم جون سے سیاحتی مقامات، ریسٹورنٹس ،تعلیمی ادارے، شادی ہال کے آوَٹ ڈور کھولنے کے احکامات جاری کیے گٸے تفصیل کے مطابق ‏شادی کی تقریب میں 150افراد حصہ لے سکیں گے ‏7 جون سے تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے مزار،سینما گھر بند رہیں گے ریسٹورنٹس کے اندر بیٹھ کر کھانا کھانے پر پابندیاں ہوگی

‏اسپورٹس،میلوں اور ثقافتی تقریبات پر پابندی برقرار رہے گی ‏ہفتہ اور اتوار کو بین الصوباٸی ٹرانسپورٹ پر پابندی برقرار رہے گی جبکہ ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور ڈائننگ رات 12 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent