Ticker

6/recent/ticker-posts

انڈا دیکھنے کی تعبیر

The meaning of seeing an egg

انڈا بطخ کا دیکھنا: درویشی اختیار کرے گا دنیا سے بیزار ہوگا عاقبت نیک ہوگی

انڈا پانا: عورت یا کنیز ملے کی دلیل ہے مسرت ملے گی

انڈا پربیٹھنا: عورتوں کی محبت میں مبتلا ہوگا زنا کرے گا اور خوار ہوگا

انڈا پکا ہوا کھانا: رنج و مشقت سے مال ہاتھ آئے گا نیم پختہ انڈا کھایا تو دلیل ہے کہ مال حرام کھائے گا اور اس کو رنج و غم پہنچے گا

انڈا ٹوٹ جانا: دیکھے کہ انڈا ٹوٹ گیا ہے تو دلیل ہے کہ لڑکی جوان ہوگی

انڈا چڑیا کا دیکھنا: خوشی کی علامت ہے

انڈا دیتے دیکھنا: کنیز کرئے گا اگر مرغی نے اس کے سامنے اندا دیا ہے اور اس کو معلوم نہیں کہ کیسا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کرئے گا اور مدت تک اس عورت کے ساتھ رہے گا

انڈا دیکھنا: دیکھے کہ انڈا مرغی کے نیچے رکھا ہے اور مرغی نے اس کو باہر ڈال دیا ہے تو اس کا رکا ہوا کام ہوجائے گا بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اس کے ہاں باایمان لڑکا پیدا ہوگا

انڈا مرغی کا دیکھنا: مرغی سامنے انڈا دے اور اس کو معلوم نہیں کیسا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کرے گا اور مدت تک ساتھ رہے گا

انڈا چھلکے سمیت کھانا: اگر دیکھے کہ انڈا چھلکے سمیت کھایا ہے تو دلیل ہے کہ مردوں کا کفن چرائے گا

انڈا کھانا: کسی صورت سے پکا کر کھایا ہے تو مال حلال سے تعبیر ہے اور اگر خام کھایا ہے مال حرام سے تعبیر ہے کسی انڈے سے چھلکا یا سفید بدون زردی کو کھایا ہے تو مردے کا مال پائے گا

انڈے زیادہ دیکھنا: ترقی اولاد کا باعث ہے

یہ بھی پڑھیں : خواب میں اندھیرا دیکھنے کی تعبیر

یہ بھی پڑھیں: این سی او سی کا اہم اجلاس،یکم جون سے سیاحتی مقامات، ریسٹورنٹس،تعلیمی ادارے، شادی ہال کے آوَٹ ڈور کھولنے کا اعلان

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent