Sugar Factories Control Act should be repealed immediately: Ali Hassan Gilani, Jam MD Ganga
رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن)سابق ایم این اے اور پیپلز پارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری مخدوم علی حسن گیلانی، سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری حاجی نذیر احمد کٹپال، پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا، ضلعی صدر ملک اللہ نواز مانک، ملک اختر ناز بوہڑ نے جام ہاؤس گانگا نگر میں ہونے والی خصوصی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوری چھپے اور سازش کے تحت پنجاب اسمبلی سے منظور کرائے گئے شوگر فیکٹریز کنٹرول ایکٹ کو فی الفور منسوخ کیا جائے.اس کسان دشمن اور شیطانی کھیل میں شامل تمام کرداروں کو بے نقاب کرکے سزائیں دی جائیں پنجاب اسمبلی کو کسی مخصوص استحصالی گروہ اور شوگر مافیا کی سٹیمپ بنانے والے زراعت دشمن اور ملک دشمن ہی ہو سکتے ہیں سابق ایم این اے مخدوم علی حسن گیلانی نے کہا کہ زراعت اور کسانوں کا گلا گھونٹ کر ملک میں ہرگز حقیقی خوشحالی نہیں لائی جا سکتی
شوگر مافیا کو قانون سازی کے ذریعے پکی نتھ ڈالی جائے، گنے کے کاشتکاروں کی رکی کوئی ادائیگیاں فوری طور پر شوگر ترمیمی آرڈیننس2020ء کے مطابق ادا کروائی جائیں پاکستان کسان اتحاد یقینا کسانوں کی ایک موثر اور توانا آواز ہے پاکستان پیپلز ہارٹی نے اپنے ہر دور حکومت کسانوں مزدوروں کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں. میں بحیثیت زمیندار رات کی تاریکی میں پنجاب اسمبلی سے سازش کے تحت پاس کرائے گئے شوگر ایکٹ کی پرزور مذمت کرتا ہوں اس میں سے نکالی گئی کسانوں کو تحفظ فراہم کرنے والی شقیں دوبارہ شامل کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں اس حوالے سے میری ہمدردیاں کسان بھائیوں کے ساتھ ہیں جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ حکومت شوگر فیکٹریز کنٹرول ایکٹ ترمیمی آرڈیننس2020ء کی کسان دوست شقیں شامل کرکے ایکٹ کو دوبارہ منظور کرائے وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی حکومت کے خلاف شوگر مافیا کی ملی بھگت سے کسان کو تحفظ فراہم کرنے والی شقیں نکال کر بڑی گہری سازش کی گئی ہے. شوگر ایکٹ کو تحفظِ مافیاز بنا کے رکھ دیا گیا ہے جسے کسی صورت بھی قبول نہیں کیا جائے گا حاجی نذیر احمد کٹپال نے کہا کہ کسانوں کے خلاف چوری چھپے کی جانے والی اس گھناؤنی سازش سے ایسے لگتا ہے کہ ہمارے قومی ادارے مافیاز کے قبضے اور نرغے میں ہیں ظلم و زیادتی اور معاشی استحصال کو جاری رکھنے کے لیے اپنی خواہش اور مرضی کی یک طرفہ قانون سازی کروانے والوں کے ہاتھ نہ روکے گئے تو ملک میں خونی انقلاب آئے گا سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی زراعت بچاؤ کسان بچاؤ سوچ اور جذبے کے تحت کسانوں کا ہر محاذ پر ساتھ دے گی. اس موقع پر ملک نذیر احمد بوھڑ، جام سعید احمد، جام محمد راشد مجنوں گانگا، محمد اسد امین گانگا بھی موجود تھے
0 Comments