Ticker

6/recent/ticker-posts

فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی،اسرائیلی جارحیت کے خلاف القدس ریلی نکالی گئی

Expressing solidarity with the Palestinians, Al-Quds rally was held against the Israeli aggression

رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوزآن لائن) فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی اوراسرائیلی جارحیت کے خلاف "تنظیمات اہل سنت" کے زیر اہتمام اور جمعیت علماء پاکستان کے ڈویژنل صدر چوہدری ریاض احمد نوری کی زیر قیادت القدس ریلی نکالی گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ریلی کا آغاز بلیجیم چوک سے کیا گیا جس میں ضلع بھر سے تنظیمات اہل سنت کے عہدیداران و کارکنان نے بھر پور شرکت کی،مظاہرین نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے بازی کی اور فضا اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی ریلی دعا چوک پر اختتام پذیر ہوئی دعا چوک پر پہنچ کر ریلی جلسے کی شکل اختیار کر گئی

شرکاء ریلی سے جمیعت علماء پاکستان کے ڈویژنل صدر چوہدری ریاض احمد نوری،جے یوپی پنجاب کے صدر مولانا نور احمد سیال، مفتی ذیشان قادری، مفتی سیف الرحمن، فضل محمود قادری، شکیل احمد قادری، مفتی حسنین قادری و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام اسرا ئیلی دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن کردار ادا کرے فلسطین میں امن فوج بھیجی جائے امریکی ایماء پر یہودی فلسطینی مسلمانوں کا برسوں سے قتل عام کر رہے ہیں 57 اسلامی ممالک لاکھوں معصوم بچوں کی آوازوں کو سنیں جو امت مسلمہ کو پکار رہے ہیں

یہ بھی پڑھیں: گندم،گنا،چاول،مکئی کےشعبہ کی نجکاری کا فیصلہ

اقوام متحدہ اور او آئی سی کی قراردادوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے اسرئیلی دہشت گردوں کی ظالمانہ کاروائیوں کے نتیجے میں محصور فلسطینی علاقے میں ہزاروں کی تعداد میں بچے خواتین بزرگ اورنوجون زخمی پڑے ہیں غزہ کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے اور دنیا تماشا دیکھ رہی ہے اب وقت آگیا ہے کہ اسلامی ممالک ناجائز اسرائیلی ریاست کے خلاف واضح لائحہ عمل کا اعلان کرے مسجد اقصی امت مسلمہ کو پکار رہی ہے اسرائیل اور بھارت نے مل کر فلسطین اور کشمیریوں کی نسل کشی کا فیصلہ کیا ہوا ہے امریکہ کا طرز عمل انتہائی افسوسناک ہے مسلمان ممالک کو آپس میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا اور خواب غفلت میں سوئے ہوئے عیاش حکمرانوں کو بیدار کرنا ہوگا

یہ بھی پڑھیں : عدالت میں ٹک ٹاک بنانے والی لڑکی کے خلاف مقدمہ درج

اسرائيلی فوج کا مسجداقصیٰ اور فلسطینیوں پر حملہ مسلمانوں کے ایمان پرحملہ ہے اسرائيل سب سے بڑا دہشتگرد ملک ہےعالم اسلام فلسطینی مسلمانوں پر ظلم و بربریت اور وحشیانہ تشدد کے خلاف متحد ہو کر اپنی آواز بلند کرئے اور امت مسلمہ بھی اسرائیلی مظالم  کے خلاف متحد ہو جائے بے گناہ فلسطینوں پر ظلم سفاکیت کی انتہا ہے عالمی برادری کا اس موقع پر دوہرا معیار قابل مذمت ہے اور فلسطین میں انسانی آبادی والے علاقوں میں بمباری کرنا عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے

فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی،اسرائیلی جارحیت کے خلاف القدس ریلی نکالی گئی

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent