Ticker

6/recent/ticker-posts

آسمان پر بادل دیکھنے کی تعبیر

The meaning of seeing clouds in the sky

آسمان پر بادل دیکھنا: حاکم مہربان ہوگا یا خود عالم و حکیم بےمثال بنے گا

آسمان پر دھواں دیکھنا: آسمان سے بلائیں نازل ہوں گی قحط سالی ہوگی غضب الہی نازل ہوگا

آسمان پر شعلہ دیکھنا: آفت و مصبیت نازل ہونے کا باعث ہے

آسمان پر کرسی دیکھںا: دیکھے کہ آسمان پر کرسی پہ بیٹھا ہے دلیل ہے کہ اس کاکام بالا ہوگا اور قدر اور مرتبہ اور عزت پائے گااور سب مردوں کو پہنچے گا اور لوگوں میں بزرگ اور عزیز اور مکرم ہوگا

آسمان گدھ لے جانا: دیکھے کہ گدھ اس کو آسمان پر لے گیا ہے اور وہ اس جگہ مقیم ہوا ہے دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا اور وہیں مرئے  گااور پھر واپس زمیں پرآیا ہے تو حاکم سے بزرگی پائے گا

آسمان پر لٹکنا: کاروبار میں ترقی ہوگی اگر اڑتا دیکھے تو کاروبار وسیع ہوگا عزت حاصل ہوگی

آسمان پرنور دیکھنا: دین و دنیا کی نعمیتں پائے عدل و انصاف و فراخی رزق ہو فرزند پیدا ہوگا

آسمان دیکھنا: مال ملنے کی دلیل ہے رتبہ بلند ہوگا فرزند پیدا ہوگا

آسمان روشن دیکھنا: ترقی و کامرانی کا باعث ہے نیکی کی راہ پر چلے گا

آسمان سرخ دیکھںا: ملک میں خون ریزی ہوگی جنگ چھڑنے سے تکلیف درپیش آئے گی

آسمان سفید دیکھنا: دنیا میں وباء پھیلے گی

آسمان سے بارش ہوتے دیکھنا: ملک میں خوشحالی ہوگی لوگ آرام پائیں گے مال و دولت عام ہوگی نعمت حاصل ہوگی راحت ملے گی

آسمان سے شعلہ برستا دیکھنا: قحط وبال بیماری وباءغم اندہ فکر و اندیشہ میں مبتلا ہوگا

آسمان سے فرشتوں کو اترتے دیکھناٖ: فرشتے خوبصورت اور کوش وضع ہوں تو ملک میں امن و آسائش و آرام ہوگا چرچااسلام ہوگا اگر بدوضع ہوں تو قحط وباء اور بلا پھیلے گی تنگی ہوگی

آسمان سے گرنا: کسی مصیبت میں مبتلا ہوگا رنج وبلاء میں گرفتار ہوگا

آسمان سیاہ دیکھںا: ملک میں قحط پڑے گا بھوک سے لوگ پریشان ہوں گے

آسمان شق ہوتا دیکھنا: رحمت کی بارش برسے گی دنیا سیراب ہوگی

آسمان کانپتا دیکھنا: اس ملک میں فتنہ فساد اور ظلم بہت ہوگا

آسمان کے قریب پہنچنا: دین کی بزرگی اور حصول رفعت وشان ہوگی

آسمان کی طرف جانا: سفر درپیش ہوگا جس میں غیب سے فتح حاصل ہوگی

آسمان میں غائب ہونا: موت آنے کی علامت ہے

آسمانی بجلی دیکھںا: آسمانی بجلی دیکھنا گمراہی کے بعد ہدایت پر دلالت کرتا ہے کبھی یہی خواب نظرکے پتھرا جانے اور تھک جانے پر دلالت کرتا ہے یہی خواب اگر مریض دیکھے تو یہ اس کے مرنے کی دلیل ہے کبھی خواب میں بجلی دیکھںا رازوں کے فاش ہونے کی علامت ہے

یہ بھی پڑھیں : خواب میں آستانہ دیکھنے کی تعبیر

یہ بھی پڑھیں: آستانہ دیکھنے کی تعبیر

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent