Ticker

6/recent/ticker-posts

Okara University conducts online seminar on climate change

Okara (Nation of Pakistan News Online, Javed Rahi) The University of Okara’s Department of Environmental Sciences organized a webinar on “Global Trends in Combating Environmental & Agricultural Issues”. The event was moderated by the department’s In-Charge, Dr Muhammad Iqbal. The keynote speakers included Dr Sajjad Raza from China, Dr Muhammad Arshad from NUST Islamabad and Dr Olsegan Abbas from Singapore.

Talking about the excessive use of fertilizers in Pakistan’s agriculture sector, Dr Raza told, “Out of nitrogen, that is used on crops in Pakistan, only 53 percent is utilized while the rest of it is absorbed in environment that eventually disrupts the ecosystem”.

Discussing the use of nanoparticles in agriculture, Dr Arshad argued, “Nanoparticles are of great importance in food production, food processing, nano fertilizers and nano pesticides. Worldwide, nanotechnology is being used for the treatment of waste water to preserve ecosystem.”

Dr Abbas said, “In next 30 years, the Asian region will face serious threats in food, energy and water sectors and in order to avert these threats, we need to design technologies for the treatment of water”.

Dr Iqbal thanked the UO Vice Chancellor, Prof Dr Muhammad Zakria Zakar, for providing the opportunity to hold that webinar. At the end of the event, a walk and plantation was done in collaboration with the Environment Department Okara.

Okara University conducts online seminar on climate change

اوکاڑہ یونیورسٹی میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے آن لائن سیمینار کا انعقاد

اوکاڑہ(نیشن آف پاکستان نیوزآن لائن،جاوید راہی)اوکاڑہ یونیورسٹی کے شعبہ انوائرمنٹل سائنسسز نے زراعت اور ماحول کو درپیش مسائل کے حوالے سے ایک آن لائن سیمینار کا انعقاد کیا جس میں ملکی و بین الاقوامی شرکاء نے ایشیا اور بالخصوص پاکستان میں تیزی سے رونما ہونے والی ماحولیاتی تبدیلیوں پہ سیر حاصل بحث کی اور قابل عمل سفارشات پیش کیں۔ سیمینار کے مہمان اسپیکرز میں چائنہ سے ڈاکٹر سجاد رضا، پاکستان سے ڈاکٹر محمد ارشد اور سنگاپور سے ڈاکٹر اولسیگن عباس شامل تھے، جبکہ شعبہ انوائرمنٹل سائنسسز کے سربراہ ڈاکٹر محمد اقبال نے میزبانی کے فرائض سر انجام دیے۔
پاکستان کے زرعی شعبے میں کھادوں کے کثیر استعمال پہ بات کرتے ہوئے ڈاکٹر سجاد رضا نے بتایا کہ فصلوں میں ڈالی جانے والی نائٹروجن کی صرف 53 فیصد مقدار استعمال ہوتی ہے جب کہ باقی ماحول میں شامل ہو کر منفی ماحولیاتی تبدیلیوں کا باعث بنتی ہے۔
ڈاکٹر ارشد نے زراعت میں نینو پارٹیکلز کی اہمیت پہ بحث کی۔ ان کا کہنا تھا کہ نینو پارٹیکلز خوراک کی پیدوار اورپروسیسنگ کے علاوہ کھادوں اور کیڑے مار ادویات  میں بھی استعمال ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پوری دنیا میں نینو ٹیکنالوجی آلودہ پانی کی صفائی کےلیے استعمال کی جا رہی ہے جس سے ماحولیاتی تبدیلیوں کو روکا جا سکتا ہے۔
ڈاکٹر عباس کا کہنا تھا کہ آنے والے تیس سالوں میں ایشیائی ممالک خوراک، توانائی  اور پانی کے شعبوں میں شدید مسائل کا سامنا کریں گے اور ان مسائل سے بچنے کےلیے آلودہ پانی کی صفائی کے لیے ٹیکنالوجی کو ڈئزائن کرنا پڑے گا۔
ڈاکٹر اقبال نے سیمینار کے انعقاد کا موقع فراہم کرنے پر اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر کا شکریہ ادا کیا۔ سیمینار کے اختتام پہ انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ اوکاڑہ کے اشتراک سے واک کا اہتمام کیا گیا اور یونیورسٹی میں پودے بھی لگائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹسٹری اے ایف آئی ڈی راولپنڈی میں نوکریاں

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent