Ticker

6/recent/ticker-posts

لادی گینگ کا اہم رکن پولیس آپریشن میں ہلاک

A key member of the Ladi gang was killed in the police operation

ڈیرہ غازی خان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) آر پی او فیصل رانا کی پروفیشنل کمانڈمیں لادی گینگ کے خلاف آپریشن میں پولیس کی بڑی کامیابی،پولیس مقابلے کے دوران لادی گینگ کا سیکنڈ ان کمانڈ ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک،ملزم لادی گینگ کی طرف سے ہاتھ پاؤں ناک کاٹنے کی سنگین واردات میں بھی ملوث تھا،ہلاک ملزم پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے سمیت قتل اور ڈکیتی کے سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا،لادی گینگ کے خلاف آپریشن کے لئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے خصوصی احکامات دے رکھے ہیں

یہ بھی پڑھیں : موٹر سائیکل اور لوڈر رکشہ میں تصادم، بچہ جاں بحق والد زخمی

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خصوصی احکامات پر بدنام زمانہ لادی گینگ کے خلاف جاری آپریشن میں پولیس کی بڑی کامیابی ملی ہے ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کو ڈی پی او ڈی جی خان عمر سعید ملک نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تھانہ کوٹ مبارک پولیس گشت کر رہی تھی کہ بستی تگیانی کے قریب لادی گینگ کے چھپے ہوئے ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی،پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی اسی دوران لادی گینگ کے کارندوں نے اپنے ہی ایک ساتھی گینگ کے ماسٹر مائنڈ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے گینگسٹر کی شناخت نور محمد کے نام سے ہوئی

لادی گینگ کا اہم رکن پولیس آپریشن میں ہلاک


یہ ڈاکو لادی گینگ کی طرف  سے وائرل کی جانے والی اس ویڈیو میں شامل تھا جس میں لادی گینگ نے سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک شخص کے ہاتھ پاؤں،ناک کاٹا،فائرنگ کی،جس سے وہ شخص جاں بحق ہو گیا آر پی او فیصل رانا کو بتایا کہ ساتھیوں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والا نورمحمد دو پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے کے علاوہ قتل اور ڈکیتی کی سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا،نور محمد کی ہلاکت کو لادی گینگ کے خلاف آر پی او فیصل رانا کی کمانڈ میں جاری آپریشن میں پولیس کی بہت بڑی کامیابی سمجھا جا رہا ہے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ معلومات اور اطلاعات کے تبادلے کے بعد لادی گینگ کے گینگسٹرز کے حوالے سے جو اپ ڈیٹ لسٹ مرتب کی گئی اس میں بھی ہلاک ہونے والا ملزم نور محمد شامل ہے،آر پی ا وفیصل رانا نے پولیس افسران کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کے بروقت ریسپانس کی وجہ سے لادی گینگ کے ڈاکوؤں نے پکڑے جانے کے خوف سے گینگ کے ماسٹر مائنڈ نور محمد کو قتل کر دیا

لادی گینگ کا اہم رکن پولیس آپریشن میں ہلاک

انہوں نے ہدایت کی کہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری رکھا جائے جس کی نگرانی خود ڈی پی او کریں گے،سماجی حلقوں نے لادی گینگ کے ماسٹر مائنڈ نور محمد کی ساتھی ڈاکوؤں کے ہاتھوں ہلاکت کو آر پی او فیصل رانا کی کمانڈ میں پولیس کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ آر پی او فیصل رانا کی کمانڈ میں قانونی اقدامات کے ذریعے لادی گینگ سمیت ہر قسم کا قانون شکن قانون کے شکنجے میں آ جائے گا

لادی گینگ کا اہم رکن پولیس آپریشن میں ہلاک

یہ بھی پڑھیں: وزارت ریلوے بورڈ میں نوکریاں

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent