Ticker

6/recent/ticker-posts

سلاٹر ہاؤس رحیم یارخان گندگی اور تعفن کی عملی تصویر ہے،احمد سجاد فرحان بلالی ایڈوکیٹ

Slaughter house Rahim Yar Khan is a practical picture of filth and rot, Ahmed Sajjad Farhan Bilali Advocate

رحیم یارخان (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) سلاٹر ہاؤس رحیم یارخان گندگی اور تعفن کی عملی تصویر ہے احمد سجاد فرحان بلالی ایڈوکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سلاٹر ہاؤس رحیم یارخان گندگی اور تعفن کی عملی تصویر ہے گندگی اور آلائشیں ایک ساتھ ہی فرش پر موجود ہیں عوام الناس کی غذا اور صحت کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے عملہ کے لئے کوئی بھی یونیفارم گلوز ودیگر سامان ناپید ہے سلاٹر ہاؤس میں فوڈ سیفٹی اور فوڈ پیورٹی کے تمام قوانین کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں لاغر وبیمار جانور بھی ذبح کر دئیے جاتے ہیں

سٹیمپ صرف ایک خانہ پری ہے ویٹر نری ڈاکٹراحسن سرکاری طور پر نہیں بلکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد ندیم گلزار نے سلاٹر ہاؤس رحیم یار خان میں زبانی حکم نامہ پر تعینات کیا ہوا ہے عوامی و سماجی حلقوں نے حکومت پاکستان سے فوری اصلاح احوال کی اپیل کی ہے

سلاٹر ہاؤس رحیم یارخان گندگی اور تعفن کی عملی تصویر ہے،احمد سجاد فرحان بلالی ایڈوکیٹ

 یہ بھی پڑھیں: چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ، پی ڈی ایم کے ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ نعمان حسن سمیت دیگر رہنماوں کا اظہار تشویش


Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent