Ticker

6/recent/ticker-posts

نئے آبی ذخائر کی تعمیر اور نہری نظام کی اپ گریڈنگ وقت کی اشد ضرورت ہے

Construction of new reservoirs and upgrading of canal system is a matter of urgency

رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا کی کسان کمیونٹی کےلیے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ضلع جھنگ کے زمینداروں انجینئر محمد طیب سیال،فارمانائٹ فرینڈز پاکستان کے مرکزی رکن مہر اسد رضا سیال ایڈوؤکیٹ نے انہیں سرائیکی اجرک پہنائی اور کہا کہ جام ایم ڈی گانگا نے پاکستان کسان اتحاد کے فورم سے اور اپنے کالموں کے ذریعے ہمیشہ کسانوں کے اجتماعی مسائل اور ایشوز کو ملک گیر سطح پر اجاگر کیا ہے اس موقع پر موجود سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری حاجی نذیر احمد کٹپال، میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ کے چیئرمین مہر علی عرفان سیال اور سرائیکی فلم ڈائریکٹر ایم صدیق اُجن نے کہا کہ پاکستان جیسے زرعی ملک میں زراعت اور کسانوں پر حکومت ابھی وہ توجہ نہیں دے رہی جس کے وہ مستحق ہیں نئے آبی ذخائر کی تعمیر اور نہری نظام کی اپ گریڈنگ وقت کی اشد ضرورت ہے زرعی درآمدات اور برآمدات کی پالیسیاں مرتب کرتے وقت قومی زراعت کو اہمیت دی جائے صرف اوپن ٹاپ کنٹینر پر پابندی سے سندھ اور سرائیکستان کے آموں کے بیوپاری اور باغبانوں کا کروڑوں اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے گنے کی کاشت کی بجائے کپاس کی کاشت اور پیداوار بڑھانے کےلیے اقدامات اٹھائے جائیں کسانوں کو تحفظ دینے کے لیے کپاس کا بہتر ریٹ دلایا جائے کپاس کو فصلات کی کم ازکم سپورٹ پرائس لسٹ میں شامل کیا جائے

یہ بھی پڑھیں : سلاٹر ہاؤس رحیم یارخان گندگی اور تعفن کی عملی تصویر ہے،احمد سجاد فرحان بلالی ایڈوکیٹ

جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ زمیندار اپنے اپنے اضلاع میں کسان تنظیموں کا حصہ بن کر ان کے ہاتھ مضبوط کریں کسان کمیونٹی کے استحصال کی سب سے بڑی وجہ بھی یہی ہے کہ وہ وقت اور حالات کے مطابق منظم و متحد نہیں ہیں وزراء کے ساتھ صرف فوٹو سیشن اور سلفیوں کے شوقین لیڈر حضرات ذاتی مراسم کے چکر میں چکرا جاتے ہیں کسان تنظیموں میں بڑھتی ہوئی دھڑے بندیاں کسان کاز کے لیے فائدے کا نہیں نقصان کا باعث بنیں گی دوست اس سے گریز کریں یہ عمل زمینداروں میں مایوسی پیدا کر رہا ہے واپڈا والے زرعی ٹیوب ویلز کے کسانوں پراضافی یونٹ ڈالنے سے باز رہیں کسان اس سال نہری پانی کی شدید کمی کا شکار ہیں انہیں فصلات کو بچانے کےلیے ڈیزل کی مد میں بہت سارے اضافی اخراجات کرنے پڑ رہے ہیں اس موقع پر دوستوں کے لیے دعوتِ آم کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ایم صدیق اُجن نے کہا عوام عید اسلامی طریقے کے مطابق مل جل کر اور سادگی سے منائیں گرد و نواح کے مستحقین،مساکین کا بھی خیال رکھیں ایک دوسرے کے حقوق کا خیال کرکے ہی ہم معاشرے کو پُر امن اور فلاحی بنا سکتے ہیں ایم صدیق اجن نے کسانوں کے مسائل اور تنظیموں کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے سرائیکی ٹیلی فلم اور مختلف موضوعات پر چھوٹے چھوٹے خاکے بنانے کا بھی اعلان کیا۔

نئے آبی ذخائر کی تعمیر اور نہری نظام کی اپ گریڈنگ وقت کی اشد ضرورت ہے

یہ بھی پڑھیں: عید قرباں ،قربانی اور ایثار کا تہوار

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent