Ticker

6/recent/ticker-posts

حق سچ کیوں لکھا صحافی پر پولیس کا بے پناہ تشدد، ملک بھر کی صحافی برادری کا احتجاج

Why the truth was written? Police brutally tortured the journalist, protest of the journalist community across the country

رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لاٸن، وکرم دیپال) پیسے کی چمک یا سیاسی اثرورسوخ پولیس بےلگام، اندھیر نگری کی انتہا ہوگئی ضلع ڈاکوؤں چوروں کے رحم وکرم پر پولیس امن و امان کی صورتحال پرقابو پانے کی بجائے صحافیوں پر جھوٹےمقدمات درج کرکے گرفتار کرنے کے ساتھ بہیمانہ تشدد کرنے لگی۔ اعلیٰ افسران کی تھپکی یا معاملہ سےلاعلمی؟

بھونگ پریس کلب کے صدر صحافی اصغر جعفری پر مقامی ایم پی اے رئیس نبیل کی ایما پر انفورسمنٹ انسپکٹر لیاقت گیلانی کا پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے تھانہ بھونگ میں جھوٹا مقدمہ درج صدر بھونگ پریس کلب گرفتار کرپشن کنگ اے ایس آئی عابد حُسین کا چار نامعلوم افراد کے ہمراہ گرفتار صحافی پربہیمانہ تشدد ایک آنکھ کےضائع ہونے کا خدشہ جسم پر تشدد کے واضح نشانات انگلیوں کے ناخن کھینچ دیٸے ضلعی پولیس آفیسر کی بے حسی صحافی برادری کے سراپا احتجاج ہونے پر بھی انصاف نا مل سکا

تفصیل کے مطابق چندروز قبل ایس ایچ او تھانہ بھونگ جام اعجاز لاڑ نے مقامی صحافی صدر پریس کلب بھونگ اصغر جعفری کو تھانہ بلوا کر پاکستان پیپلزپارٹی کے ایم پی اے رئیس نبیل کے خلاف لکھنے سے روکا گیا اور ساتھ دھمکیاں بھی دی گئی کہ اگر تم باز نہ آئے تو کوئی بھی نقصان ہو سکتا ہے جس کے تم خود ذمہ دار ہو گے جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ انفورسمنٹ انسپکٹر کی جھوٹی درخواست پر اصغر جعفری کیخلاف کار سرکار میں مداخلت اور دھمکیاں دینے کا جھوٹا مقدمہ نمبر178/21 درج کر کے گرفتار کر لیا گیا

یہ بھی پڑھیں : حکومت کی طرف سے بیرون ملک کا ورک ویزا،سٹڈی ویزا رکھنے والوں کے لیے خوشخبری

صحافی اصغر جعفری کی جانب سے مورخہ 28/06/2021کو محکمہ انٹی کرپشن میں تشدد کرنے والے مقدمہ کے تفتیشی عابد حسین اے ایس آئی کے خلاف رشوت وصولی کی انکوائری کےلیے درخواست بھی دی گئی تھی جو کہ زیر سماعت ہے اور فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے ایک طرف سیاسی دباؤ دوسری طرف ذاتی رنجش رکھتے ہوئے پولیس کا صحافی پر تشدد انتہائی تشویشناک عمل ہے

ضلع بھر کی صحافی برادری کے سراپا احتجاج ہونے پر پولیس پھر بھی ہٹ دھرمی سے باز نا آئی صحافی کو عدالت پیش کر کے ریمانڈ لے لیا علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت کے باہر تشدد کا شکار صحافی صدر پریس کلب بھونگ اصغر جعفری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حق سچ لکھنے کی سزا دینے کے لیے میرے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا جبکہ میں وقوعہ کے وقت رحیم یارخان تھا میرا وقوعہ سے کوئی تعلق واسطہ نہ ہے

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ساری رات تشدد کا نشانہ بنایا گیا میری آنکھوں کا نقصان کیا گیا ایک آنکھ کی بنائی بھی چلی گئی ہے جبکہ میرے ناخن کھینچے گئے متاثرہ صحافی نےچیف جسٹس آف پاکستان، وزیراعظم عمران خان،وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت تمام اعلیٰ حکام سے فوری انصاف کا مطالبہ کیا ہے،صحافی پر جھوٹا مقدمہ درج کرکے بہیمانہ تشدد کرنے پر ضلع بھر کی صحافی برادری سراپا احتجاج ہے اور انصاف کےلیے آفیسران کی راہیں تکنے لگی، واضح رہے کہ اس معاملہ پر آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او رحیم یارخان سے چوبیس گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

حق سچ کیوں لکھا صحافی پر پولیس کا بے پناہ تشدد، ملک بھر کی صحافی برادری کا احتجاج

یہ بھی پڑھیں: این ٹی ایس کے ذریعہ گریجویٹ ٹرینی انجینئرز اور گریجویٹ ٹرینی ایگری آفیسرز کی نوکریاں


Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent