Ticker

6/recent/ticker-posts

سرائیکی فنکاروں کے وفد کی سرائیکستان قومی کونسل کے سربراہ سے ملاقات،صوبہ سرائیکستان مہم میں بھرپورساتھ دینے کا اعلان

Seraiki delegation meets Seraikistan National Council chief, announces full support for Seraikistan campaign

رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوزآن لائن) سینئر فلم ڈائریکٹر ایم صدیق اُجن، الفت چن کی قیادت میں فنکاروں کا سرائیکستان قومی کونسل کے سربراہ ظہور احمد دھریجہ، سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری حاجی نذیر احمد کٹپال، گانگا ادبی اکیڈمی کے چیئرمین و کالم نگارجام ایم ڈی گانگا اور آل پاکستان سیال ایسوسی ایشن کے کوآرڈینیٹر مہر عابد سیال سے ملاقات ہوئی جس میں صوبہ سرائیکستان کے حصول کے لیے چلائی جانے والی تحریک میں اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا گیا



ایم صدیق اُجن نے کہا کہ وہ فلم، ڈراموں اور خاکوں کے ذریعے تفریحی انداز میں علیحدہ سرائیکی صوبے کے لیے کام کرکے ذہنی سازی میں کردار ادا کر رہے ہیں ظہور احمد دھریجہ جام ایم ڈی گانگا حاجی نذیر احمد کٹپال نے کہا کہ صوبہ سرائیکستان تحریک کے پھیلاؤ کے لیے ہر شعبہ زندگی کے لوگوں کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا وزیر اعظم عمران خان اور صوبہ محاذ والے جہاز وسیب کے عوام سے کیا گیا علحیدہ صوبے کے قیام کا وعدہ پورا کریں پاکستان کے دوسرے صوبوں کی طرح کا صوبہ سرائیکستان قائم کرکے وطن عزیز کے صوبوں متوازن کیا جائے سرائیکی وسیب کے استحصال کے خلاف شاعروں، ادیبوں فنکاروں کی آواز اور خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں

یہ بھی پڑھیں: پچیس جولائی سے دو ہفتوں کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان متوقع

صوبے کی منزل قریب ہے ہمیں اپنی شناخت اور تاریخی جغرافیہ کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی جدوجہد کو آگے بڑھانا چاہیئے حاجی نذیر احمد کٹپال نے کہا کہ سرائیکی سیاسی جماعتوں کو اپنا سیاسی کردار بھر پور اور موثر انداز میں ادا کرنے کے لیے اندرونی صفائی مہم بھی چلانی پڑے گی سرائیکی سیاسی پارٹیاں صرف اور صرف سنجیدگی اور مستقل مزاجی کے ساتھ سیاسی عمل کرکے ہی آگے بڑھ سکتی ہیں عابد سیال نے کہا کہ لوگ بھائی چارے کے دھوکے سے باہر نکلنا شروع ہو چکے ہیں دوسری جانب استحصالی سازشی عناصر بھی نئے جال اور ہتھکنڈوں سے لیس ہو کر وسیبی عوام میں مختلف نوعیت کے اختلافات پیدا کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں ان کی حرکتوں اور سازشوں پر بھی نظر رکھنے کی ضرورت ہے

سرائیکی فنکاروں کے وفد کی سرائیکستان قومی کونسل کے سربراہ سے ملاقات،صوبہ سرائیکستان مہم میں بھرپورساتھ دینے کا اعلان
سرائیکی فنکاروں کے وفد کی سرائیکستان قومی کونسل کے سربراہ سے ملاقات،صوبہ سرائیکستان مہم میں بھرپورساتھ دینے کا اعلان

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent