Ticker

6/recent/ticker-posts

عید قربان،جعفرآباد میں کسان سراپا احتجاج

Farmers protest in Eid-ul-Adha, Jaffarabad

تحریر گل رند

جب پورے عالم اسلام میں عیدالضحیٰ مذہبی  عقیدت واحترام سے مناٸی جا رہی تھی لوگ سنت ابراہیمی ادا کرنے کےلیے جانوروں کی قربانیاں دے رہے تھے تو اس وقت صوبائی وزیر ایری گیشن بلوچستان میر طارق خان مگسی کے قریبی اضلاع  نصیرآباد جعفرآباد کے کسان جھڈیر شاخ ،ٹیپل شاخ سمیت دیگر ٹیل کی شاخوں میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج کیا جارہا تھا

پٹ فیڈر کینال سے صوبائی وزیر آبپاشی میر طارق خان مگسی، میر سلیم خان کھوسہ، میر سکندر خان عمرانی، میر عمر خان جمالی، محترمہ ربابہ بلیدی، حاجی محمد خان لہڑی، میر جان محمد جمالی، خان محمد خان جمالی کی زمینیں آباد ہوتی ہیں اس کے باوجود پٹ فیڈر کینال ودیگر شاخوں کی بدحالی افسوس ناک عمل ہے بلوچستان حکومت میں اتنے وزراء کے ہونے کے باوجود جھڈیر شاخ سمیت دیگر شاخوں میں کاشتکاری سے قبل لاکھوں کی آبادی اور کسانوں کو پینے کا پانی فراہم نہ کرنا افسوس ناک عمل ہے پھر ان وزراء کا حکومتی بینچوں میں بیٹھنا کسی بوجھ سے کم نہیں ہے

عید کے روز کسانوں نے محکمہ ایری گیشن کے آفیسران کے خلاف احتجاج کیا اور ایکس ای این ایری گیشن کو ہٹانے کا مطالبہ کیا نصیر آباد کی عوام وزراء سے سوال پوچھ رہی ہے کہ محکمہ ایری گیشن کو تباہ برباد کرنے والے ایری گیشن کے آفیسران سے کیا دلچسپی ہے جن پر 59 کروڑ کرپشن کے کیس نیب اور اینٹی کرپشن کے کیس چل رہے ہیں صوبائی وزیر آبپاشی پٹ کینال سے اپنے ضلع جھل مگسی کےلیے پانی تو لے جارہے ہیں پھر پٹ فیڈر کینال کھیرتھر کینال ڈرینج میں اسسٹنٹ انجینئروں کو ایس ڈی اوز کے عارضی چارج دے کر بلوچستان کے سب سے بڑے نہری نظام اور زرعی علاقے کو خشک سالی و قحط میں کیوں بدلنا چاہتے ہیں زراعت سے لاکھوں افراد کی معشیت وابستہ ہے خدانخواستہ بلوچستان کا سب سے بڑا نہری نظام ختم ہوگیا تو نہ صرف نصیر آباد ڈویژن میں قحط ہوگا بلکہ پورا بلوچستان متاثر ہوگا

یہ بھی پڑھیں : عید قرباں ،قربانی اور ایثار کا تہوار

ترقی یافتہ ممالک چین کا تجربہ ہے کہ جب چین میں گندم کی قلت ہوئی تو چین کے حکمرانوں نے بیرون ملک سے گندم منگوانے کے بجائے کسانوں کو زور دیا کہ خود گندم پیدا کرو یا پھر بھوک سے مرو چینی حکومت نے کسانوں کو سہولیات فراہم کیں چین نے پہاڑوں پر بھی گندم پیدا کرکے نہ صرف اپنے ملک میں گندم کی ضرورت پوری کی بلکہ بیرون ممالک کو گندم دینے لگا آج چین کا شعبہ زراعت پوری دنیا میں منفرد حثیت رکھتا ہے مگر افسوس بلوچستان میں آباد علاقوں کو ویران کیا جارہا ہے محکمہ ایری گیشن نصیر آباد کے آفیسروں اور وزراء سے کوئی پوچھنے والا کوئی نیہں ہے کم سے کم اتنا تو پوچھیں کہ جب عالم اسلام عیدالضحیٰ منا رہے تھے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کر رہے تھے تو سابق ڈی ایس پی زمیندار نصیب اللہ کھوسہ کی سربراہی میں کسان زمیندار کیوں سراپاء احتجاج تھے؟

آج بھی وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان، چیف سیکریڑی بلوچستان، کور کمانڈر بلوچستان، چیف جسٹس  بلوچستان کا ضمیر نہ جاگا وزیر آبپاشی سمیت نصیر آباد سے تعلق رکھنے والے وزراء سے قلمدان واپس نہ لیے گئے تو جھڈیر شاخ کے کسان زمیندار یہ سوچنے پر مجبور ہو جائیں گے کہ بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: سرائیکی فنکاروں کے وفد کی سرائیکستان قومی کونسل کے سربراہ سے ملاقات،صوبہ سرائیکستان مہم میں بھرپورساتھ دینے کا اعلان

عید قربان،جعفرآباد میں کسان سراپا احتجاج


Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent