Ticker

6/recent/ticker-posts

صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم کی اوکاڑہ یونیورسٹی کی تعلیمی ترقی کےلیے تعاون کی یقین دہانی،سنڈیکیٹ اجلاس میں نئی آسامیوں اور نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری

Provincial Minister for Higher Education Assures Cooperation for Educational Development of Okara University, Approves New Posts and New Fiscal Year Budget in Syndicate Meeting

اوکاڑہ(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، جاوید راہی) صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم کی اوکاڑہ یونیورسٹی کی تعلیمی ترقی کےلیے تعاون کی یقین دہانی،اوکاڑہ یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ اجلاس میں نئی آسامیوں اور نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری،ترجمان اوکاڑہ یونیورسٹی کے مطابق سنڈیکیٹ کے ستارہویں اجلاس کی صدارت کے دوران بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے یونیورسٹی کی تعلیمی ترقی و بہتری کےلیے حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور بہت سے اقدامات کی منظوری دی۔ مزید برآں انہوں نے نئے قائم ہونے والے ادارے کے تعلیمی اور انتظامی ڈھانچے کی حوصلہ افزاء کارکردگی  کو سراہا۔ 

سنڈیکیٹ نے اتفاق رائے سے یونیورسٹی کا بجٹ برائے مالی سال 22-2021 منظور کر لیا۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی میں جدید طرز پہ نئے تعلیمی شعبہ جات کے قیام کے لیےاساتذہ کی آسامیوں کی بھی منظوری دے دی گئی۔ 

وائس چانسلر نے سنڈیکیٹ کے ممبران کے سامنے یونیورسٹی کی ترقی اور اس کی راہ میں درپیش چیلنجز کے ساتھ ساتھ مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے ایک رپورٹ پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اوکاڑہ کے گردونواح میں سو سے زائد دیہی علاقے موجود ہیں اور ہمار مقصد یہ ہے کہ ان علاقوں کے تمام نوجوان لڑکے اورلڑکیوں کو اعلی تعلیم کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ہم طبقاتی تقسیم اور معاشی و معاشرتی تفرقات سے بالاتر ہو کر  ہر طالب علم کی یونیورسٹی تک رسائی کوآسان بنانا چاہتے ہیں۔ سنڈیکیٹ کے ممبران نے تمام تر مشکالات اور مسائل کے باوجود اوکاڑہ یونیورسٹی کی ترقی کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں : حق سچ کیوں لکھا صحافی پر پولیس کا بے پناہ تشدد، ملک بھر کی صحافی برادری کا احتجاج

Minister HED ensures cooperation for UO’s academic excellence

Minister HED ensures cooperation for UO’s academic excellence

Okara(Nation Of Pakistan News Online, Javeed Rahi) The provincial Minister for Higher Education, Raja Yassir Humayun Sarfraz, while chairing the 17th meeting of the University of Okara’s Syndicate, ensured full cooperation for the varsity’s academic excellence and approved many new steps in this regard. He also acknowledged and applauded the academic and infrastructural development of the newly established institution. 

The Syndicate unanimously approved the UO’s budget for the financial year 2021-22. Moreover, the body created some new faculty positions for the initiation of new state-of-the-art academic disciplines in the university. 

The VC briefed the Syndicate about the development, challenges and future plans of the university. He said, “There are more than 100 villages in the vicinity of Okara and our aim is to provide quality higher education to all the young males and females of those areas regardless of their socioeconomic status. The UO, by all means, is an all-inclusive university.”

The Syndicate members appreciated the UO’s continuous advancement despite the difficult circumstances.

Read also: Jobs for Graduate Trainee Engineers and Graduate Trainee Agri Officers through NTS

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent