Ticker

6/recent/ticker-posts

کلاؤڈ برسٹ یا بادلوں کا پھٹنا کیا ہے؟

What is Cloud Burst?

بادل کو کروڑوں ٹن پانی کا بہت بڑا غبارہ سمجھ لیجئیے جسے ہوائیں ادھر سے ادھر اٹھائے پھرتی ہیں یہ اللہ کے بڑے معجزوں میں سے ایک معجزہ ھے کہ پانی کا اتنا بڑا اور بھاری ذخیرہ آسمان میں موجود رھتا ھے اس قدر بھاری ہونے کے باوجود زمین پر نہیں گرتا اپنے رب کے حکم پر ادھر سے ادھر حرکت کرتا رہتا ہے لیکن جب تک اللہ کا حکم نہ ہو یہ بارش نہیں برساتا بارش برسنے میں اور بادل پھٹنے میں زمین آسمان جتنا فرق ہوتا ہے بارش کسی شاور کی طرح چھوٹے چھوٹے اربوں قطروں کی شکل میں آسمان سے برستی ہے اس کا کوئی بھی نقصان نہیں ہوتا بلکہ اس میں ایک خوبصورتی اور ردھم ہوتا ہے

یہ بھی پڑھیں: سندھ کابینہ میں شامل وزرا کی کارکردگی کا معاملہ

بادل کچھ پانی برساتے ہیں اور پھر بارش بند کرکے رک جاتے ہیں یا آگے گزر جاتے ہیں لیکن بادل کا پھٹنا زمین آسمان جیسا فرق ہے بادل کا پھٹنا بالکل ایسے ہی ہے جیسے بہت بڑے پانی سے بھرے غبارے میں سوراخ بنا دیا جائے اور سارا پانی دھار کی شکل میں ایک ہی بار بہہ کر ختم ہو جائے ایک خاص علاقے کے اوپر پہنچ کر اچانک دھماکے سے بادل پھٹ جاتے ہیں اور اپنا کروڑوں ٹن پانی ایک ہی جگہ بہا دیتے ہیں جس سے انتہائی خوفناک تباہی آ جاتی ہے اسے کلاؤڈ برسٹ یا بادلوں کا پھٹنا کہتے ہیں

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent