Ticker

6/recent/ticker-posts

سندھ کابینہ میں شامل وزرا کی کارکردگی کا معاملہ

Matter of performance of ministers in Sindh cabinet

کراچی(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کابینہ میں شامل اپنی ٹیم میں تبدیلیوں کا اشارہ دے دیا ذرائع کے مطابق مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی کے عہدے کے ساتھ مشیر قانون، ماحولیات کے عہدے بھی دینے پر غور کیا گیا بلاول بھٹو کابینہ میں نئے چہرے بھی شامل کرنا چاہتے ہیں ٹھٹھہ, کراچی سے تعلق رکھنے والے ملیر، غربی کے دو ایم پی ایز حیدرآباد سے ایک ایم پی اے اور کچھ نئے معاون خصوصی کابینہ میں شامل کرنے پر غور ہوا،صوبائی وزیر ناصر شاہ، امتیاز شیخ , اویس شاہ، معاون خصوصی وقار مہدی،صوبائی وزرا سے بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاوس میں ملاقات، بلاول بھٹو زرداری نے وزرا سے انکے متعلقہ محکموں کی کارکردگی پر سوال کیے 

یہ بھی پڑھیں: سرائیکی وسیب کے لوگ قدیم کلچر و روایات کے حامل ہیں،رائے ندیم حیات خان کھرل

ناصر شاہ سے محکمہ بلدیات، اطلاعات، جنگلات اور مذہبی امور کی وزارتوں سے متعلق بریفنگ لی گئی امتیاز شیخ نے محکمہ توانائی اور اویس شاہ نے محکمہ ٹرانسپورٹ سے متعلق بلاول بھٹو کو آگاہی دی بلاول بھٹو نے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب سے کراچی کی سیاست سمیت محکمہ قانون اور ماحولیات سے متعلق بریفنگ لی ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کو کراچی کا ایڈمنسٹریٹر لگانے سے متعلق بھی معاملے پر بلاول بھٹو نے بات کی ہے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent