Ticker

6/recent/ticker-posts

سرائیکی وسیب کے لوگ قدیم کلچر و روایات کے حامل ہیں،رائے ندیم حیات خان کھرل

The people of Seraiki Wasib have ancient culture and traditions, says Rai Nadeem Hayat Khan Kharal

رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) فارمانائٹ فرینڈز پاکستان کے ضلع فیصل آباد سے مرکزی رکن اور صوبائی ٹکٹ ہولڈر پیپلز پارٹی رائے ندیم حیات خان کھرل ایڈوؤکیٹ اور رائے عون محمد کھرل ایڈوؤکیٹ نے سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میر حاجی نذیر احمد کٹپال، کالم نگار جام ایم ڈی گانگا اور فلم ڈائریکٹر ایم صدیق اُجن کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرائیکی دنیا کی میٹھی اور پُرسوز زبان ہے سرائیکی وسیب کے لوگ قدیم کلچر و روایات کے حامل ہیں متوازن صوبے استحکام پاکستان کا باعث ثابت ہوں گے صوبہ سرائیکستان کی مخالفت کرنے والے نا جانے کون لوگ ہیں ہمارا ایک ملک ہے ایک آئین و قانون ہے پھر تضاد اور دوہرا معیار اور رویہ کیوں؟نفرتوں کی فصل بونے سے گریز کیا جانا چاہئیےہم سب پاکستانی ہے سب کو بڑھنے اور پھلنے پھولنے کے مواقع ملنے چاہئیے

یہ بھی پڑھیں : ایم این اے مخدوم مبین احمد کی معروف عالم دین و صوفی بزرگ حضرت علامہ حبیب احمد سعیدیؒ کے مزار پر حاضری و فاتحہ خوانی

اس موقع پر حاجی نذیر احمد کٹپال نے صوبہ سرائیکستان کے موقف و مطالبہ کی حمائت کرنے پر رائے صاصبان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مثبت سوچ اور حقیقت پسندانہ رویہ ہے ہمیں بھائیوں کی طرح رہنے کےلیے بھائیوں کی طرح باہمی فیصلے کرنے چاہئیے دراصل مفاد پرست اور استحصالی گروہ ہی غلط باتیں کرتے ہیں سرائیکی ٹیلی فلموں کے معروف فلم ڈائریکٹر ایم صدیق اجن نے کہا کہ وہ اس مثبت سوچ کو اپنی آئندہ آنے والی فلم کے کسی پارٹ کا حصہ بنائیں گے تاکہ باہمی محبت کا جذبہ، کردار و عمل فروغ پا سکے

سرائیکی وسیب کے لوگ قدیم کلچر و روایات کے حامل ہیں،رائے ندیم حیات خان کھرل

یہ بھی پڑھیں: ایم این اے مخدوم مبین احمد کی معروف عالم دین و صوفی بزرگ حضرت علامہ حبیب احمد سعیدیؒ کے مزار پر حاضری و فاتحہ خوانی 

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent