Ticker

6/recent/ticker-posts

ایم این اے مخدوم مبین احمد کی معروف عالم دین و صوفی بزرگ حضرت علامہ حبیب احمد سعیدیؒ کے مزار پر حاضری و فاتحہ خوانی

MNA Makhdoom Mubeen Ahmed's visit to the shrine of renowned religious scholar and Sufi saint Hazrat Allama Habib Ahmed Saeedi and recitation of Fateha

رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) ایم این اے مخدوم مبین احمد نے معروف عالم دین و صوفی بزرگ حضرت علامہ حبیب احمد سعیدیؒ کے مزار پر حاضری و فاتحہ خوانی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برصغیر پاک و ہند میں اسلام کے پھیلاؤ میں مشائڄ عظام، صوفی بزرگان اور علماء کرام کا بڑا کردار ہے علامہ حبیب احمد سعیدیؒ ایک باعمل صوفی بزرگ اور جید عالم دین تھے. ان کا قائم کردہ ادارہ مدرسہ فیض العلوم العربیہ آج ایک تن آور درخت بن چکا ہے فلاحی تظیم الحبیب فاؤنڈیشن کو استخارہ فیم علامہ حسین احمد سعیدی نےایک ایسے روشن مینار کی طرح کھڑا کر دیا ہے جو اللہ کی مخلوق کی رہنمائی و بھلائی کا فریضہ سرانجام دے رہا ہے

یہ بھی پڑھیں : اوکاڑہ یونیورسٹی کو ماحولیاتی اعتبار سے پائیدار اور محفوظ کیمپس بنانے کےلیے پر عزم ہیں: وائس چانسلرپروفیسر زکریا ذاکر

قبل ازیں ادارہ فیض العلوم العربیہ آمد پر پی ٹی آئی کے ایم این اے مخدوم مبین احمد اور مخدوم سید عبدالقادر گیلانی کا علامہ حسین احمد سعیدی اور ان کے رفقاء نے شاہی روڈ فیروزہ پر پُرتپاک استقبال کیا.استخارہ فیم علامہ حسین احمد سعیدی نے کہا کہ ہمارا کام اللہ سے نیک کام کرنے کی توفیق اور مدد طلب کرنا ہے باقی بنانا سنوارنا اُس کریم ذات کا کام ہے مالی کا کام پانی لگانا، گوڈی کرنا ہے پھل پھول لگانا اللہ کا کام ہے اس موقع پر خاصی تعداد اہل علاقہ بھی موجود تھے 

ایم این اے مخدوم مبین احمد کی معروف عالم دین و صوفی بزرگ حضرت علامہ حبیب احمد سعیدیؒ کے مزار پر حاضری و فاتحہ خوانی


یہ بھی پڑھیں: بازار دیکھنے کی تعبیر

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent