Ticker

6/recent/ticker-posts

ایف آئی اے نے حامد میر کے بھائی کو گرفتار کرلیا

FIA arrests Hamid Mir's brother

لاہور(مانٹیرنگ ڈیسک، نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) سائبر کرائم ونگ لاہور نے آج مورخہ 2021-08-07 کو پریس ریلیز جاری کیا جس بتایا کہ ملزم عمران شفقت اور عامر میر کو بالترتیب ایف آئی نمبران 127/2021 اور 128/2021 زیر دفعہ 11,13,20,24 -R/W 2016-PECA 505 ,500 ,509،469ت پ میں گرفتار کیا گیا۔ان دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات اعلی عدالتی ججوں، پاک فوج اور خواتین سے متعلق تضحیک آمیز رویہ رکھنے پر درج کیے گئے

ایف آئی اے نے حامد میر کے بھائی کو گرفتار کرلیا

یہ بھی پڑھیں: سیوریج کا تعفن آلود پانی عوام کے کے وبال و جان بن گیا

ایوٹیوب پر چلنے والے دوچینل Googly اور Telings کے نام سے ایسے پیغامات اور پروگرام نشر کیے گئےجس سے قومی سلامتی کے اداروں اور اعلی عدلیہ کی بنیاد کو کمزور کر کے عوام کے ان اداروں پر اعتماد کو کزور کرنے کی کوشش کی گئی اور مزید برآں خواتین کے ساتھ بھی تضحیک آمیز رویہ رکھا گیا۔ دونوں ملزمان کو ضمانت پر چھوڑ دیا گیا ہے تاہم تفتیش جاری ہے۔ آئندہ سماعت پر ملزمان کے خلاف مزید ثبوت اکٹھا کر کے چالان عدالت میں جمع کروا دیا جائے گا۔

ایف آئی اے نے حامد میر کے بھائی کو گرفتار کرلیا


Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent