Ticker

6/recent/ticker-posts

شاہ والی: سیوریج کا تعفن آلود پانی عوام کے لیے وبال و جان بن گیا

Shahwali: Sewage stinking water has become a nightmare for the people

روجھان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) شاہ والی شہر روجھان کا نواحی علاقہ ہے اور یہ یونین کونسل ہزاروں نفوس پر مشتمل ہے اور عمرکوٹ کے بعد شاہ والی تحصیل روجھان کا حصہ اور شہر ہے یہاں پر کافی عرصہ سے ابوظہبی کے تعاون سے شاہ والی شہر میں شیخ زید اسپتال، شیخ زید کالونی جو وہاں کے مقامی غریب اور نادار افراد کو تعمیر کر کے دی گئی ہے کہ علاوہ انڈر گراونڈ سیوریج کا نظام بھی تعمیر کیا گیا تاکہ کثیر آبادی رکھنے والی شہر کی عوام بیماریوں سمیت دوسری مشکلات سے محفوظ رہیں یہ بات چیئرمین یونین کونسل شاہ والی سید مرید عباس شاہ نے میڈیا کے نمائندہ ضامن حسین بکھر سے آن لائن گفتگو کرتے ہوئے کہی ان کا کہنا تھا کہ شاہ والی شہر میں سیوریج کا نظام صفائی نہ ہونے کے باعث انتہائی خراب ہوچکی ہے گلی کوچوں اور محلوں میں جگہ جگہ سیوریج کا تعفن آلود پانی طلباء، طالبات سمیت خواتین کے لیے نہایت ہی مشکل کا باعث بنا ہوا ہے سخت گرمی اور حبس میں یہ سیوریج کا بدبودار پانی سے گلیوں محلوں میں تالاب مچھروں کی آماجگاہ بنے ہوئے ہیں جو شہر میں ملیریا اور دوسری جلدی امراض کا باعث بن رہا ہے

یہ بھی پڑھیں: 9 سالہ بچے کی پراسرار موت کا ڈراپ سین

صفائی ستھرائی نہ ہونے کی وجہ سے شہر کے محلوں، گلیوں، چوراہوں کی حالت زار ابتر ہے سید مرید عباس شاہ کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کا مہینہ شروع ہونے کو ہے اور وہاں پر ابھی تک صفائی کی صورت حال جوں کی توں ہے شہر میں اثناء عشریہ سے تعلق رکھنے والے افراد ماہ محرم میں جلوس مجالس اور ماتم داری ہوتی ہے سید مرید عباس شاہ نے ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک، اسسٹنٹ کمشنر آصف اقبال اور چیف آفیسر رائے ظفراقبال سے مطالبہ کیا ہے کہ ایام محرم میں آستانہ کاظمیہ شاہ والی کے گرد جانے والے راستوں اور جہاں جہاں سے ماتمی جلوس کی گزر گاہوں کی صفائی کے نظام کو قبل از وقت بہتر بنایا جائے تاکہ مومنین کرام کو آستانہ اور صف ماتم پر آمدورفت میں کسی قسم کی کوئی دشواری پیش نہ آئے
شاہ والی: سیوریج کا تعفن آلود پانی عوام کے کے وبال و جان بن گیا


Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent