Ticker

6/recent/ticker-posts

ایف آئی اے نے چائلڈ پرنوگرافی،جنسی بلیک میلنگ کرنے والے چھ ملزمان گرفتار کرلیے

The FIA has arrested six suspects in connection with child pornography and sexual blackmail

ملتان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن)سائبر کرائم ایف آئی اے ملتان کی چائلڈ پورنو گرافی، طالبات اور خواتین کو جنسی ہراساں،بلیک میل،نازیبا میٹریل سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے ملزمان کے خلاف  کاروائی،6 ملزمان گرفتار،سائبر کرائم انچارج ایف آئی اے شعیب ہارون کے مطابق پہلی کاروائی میں بہاولنگر کے رہائشی ملزم طاہر محمود خلاف عمل میں لائی گئی جسے مقامی یونیورسٹی کی طالبہ کو جنسی ہراساں کرنے اور سوشل میڈیا پر نازیبا میٹریل شئیر کرنے پر گرفتار کرکے مقدمہ نمبر 95/21 درج کیا گیا دوسری کاروائی خان گڑھ مظفر گڑھ میں عمل میں لائی گئی ملزمان محمد ساجد حسین اور محمد حمزہ نے 16 سالہ مقامی طالبعلم ظہرین حیدر کو جنسی ہراساں کیا اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے رہے جنہیں گرفتار کرکے مقدمہ 96/21 درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بالی دیکھنے کی تعبیر

تیسری کاروائی سرگودھا میں عمل میں لائی گئی جہاں ملزم محمد سجاد نے اپنی قریبی رشتہ دار خاتون کو جنسی ہراساں کرنے اور قابل اعتراض تصاویر وائرل کرنے پر گرفتار کیا گیا جس پر مقدمہ نمبر 97/21 درج کیا گیا ہے چوتھی کاروائی فورٹ منرو ٹی ایچ کیو ہسپتال کی فارماسیسٹ خاتون کو نامعلوم بن کر اپنے ہی عملہ کو ہراساں اور بلیک میل کرنے پر دو ملزمان مہتاب ڈرئیوار اور وسیم اکاونٹ کلرک کو گرفتار کر کے مقدمہ 99/21 سائبر کرائم درج کیا گیا ہے تمام ملزمان کے قبضہ سے موبائل فونز اور قابل اعتراض تصاویر/مواد برآمد کرایا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے چائلڈ پرنوگرافی،جنسی بلیک میلنگ کرنے والے چھ ملزمان گرفتار کرلیے

یہ بھی پڑھیں : ایف آئی اے نے حامد میر کے بھائی کو گرفتار کرلیا

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent