Ticker

6/recent/ticker-posts

مندر حملہ کیس،آئی جی پنجاب سے تفصیلی گفتگو

Temple attack case, detailed discussion with IG Punjab

رپورٹ،تحسین بخاری  کالم نگار و انویسٹی گیشن رپورٹر

رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) بھونگ میں مندر پر ہونے والا حملہ ایک افسوس ناک واقعہ،اس واقعہ سے پوری دنیا میں نا صرف ملک پاکستان بلکہ اسلام کی بھی بدنامی ہوئی ہے ۔اس حوالے سے آئی جی پنجاب انعام غنی سے تفصیلی بات چیت ہوئی جس پر انہوں نے اس واقعہ کو انتہائی افسوس ناک قرار دیتے ہوے کہا کہ حملہ میں ملوث ملزمان کے خلاف پنجاب پولیس کی بھرپور کاروائیاں جاری،مرکزی ملزمان سمیت مجموعی طور پر 52 افراد گرفتارکرکےدہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے تحت تین مقدمات درج کیے گئے ہیں گرفتار ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرکے جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھی بھجوادیا گیا ہے۔

مندر پر حملہ میں ملوث شرپسند عناصر کسی رعائیت کے مستحق نہیں اور اس افسوس ناک واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے تحت تین الگ مقدمات درج کئے گئے ہیں جبکہ واقعہ میں ملوث مرکزی ملزمان سمیت مجموعی طور پر 52 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے باقی ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں نہ صرف چھاپے مار رہی ہیں بلکہ شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں بسنے والے تمام مذاہب اور قومیتوں کے افراد پاکستانی شہری ہیں جن کی املاک، مقدس مقامات اور عبادت گاہوں کی بہترین سیکیورٹی حکومت پنجاب اور پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے نے چائلڈ پرنوگرافی،جنسی بلیک میلنگ کرنے والے چھ ملزمان گرفتار کرلیے

انہوں نے مزیدکہاکہ گرفتار ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرکے جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوادیا گیاہے جبکہ شہریوں کو مشتعل کرنے اور شرپسندی پر اکسانے والے عناصر کے خلاف بھی بھرپور قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ رحیم یار خان،مندر کی بحالی کا کام پنجاب حکومت کی زیر نگرانی شروع ہو چکا ہے جو آئندہ چند دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا جبکہ مندر کو پہنچنے والے نقصان اور بحالی پر آنے والے تمام اخراجات ملزمان سے وصول کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ مندر پر حملہ واقعہ کی مانیٹرنگ براہ راست میں  خود کررہا ہوں وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلی پنجاب کو کیس پر ہونے والی پراگریس بارے مسلسل آگاہ کیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مندر پر حملہ کرنے والے عناصر نے اپنے اس فعل سے پاکستان کے عالمی تشخص کو نقصان پہنچایا ہے جن کے خلاف کاروائی میں کوئی تاخیر نہیں کی جا رہی اوربین الاقوامی سطح پر پاکستان کا امیج خراب کرنے والے تمام ملزمان کو مثالی سزا دلوائی جائے گی۔

مندر حملہ کیس،آئی جی پنجاب سے تفصیلی گفتگو 

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent