Ticker

6/recent/ticker-posts

پاکستان باکسنگ کونسل کے زیر اہتمام ٹونی شاہ ہمدانی انٹرنیشنل باکسنگ فائٹ نائٹ انعقاد

Tony Shah Hamdani International Boxing Fight Night organized by Pakistan Boxing Council

رحیم یارخان(نیشن اف پاکستان نیوز آن لائن) پاکستان باکسنگ کونسل(پی بی سی) کے زیر اہتمام ٹونی شاہ ہمدانی انٹرنیشنل باکسنگ فائٹ نائٹ منعقد ہوئی جس میں پاکستان،انگلینڈ اور سعودی عرب کے باکسرز شریک تھے جنہوں نے باکسنگ رنگ میں خوب داؤپیج کھیلے جس سے حاضرین خوب لطف اندوز ہوئے اور جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یارخان میں تاریخ کے بڑے باکسنگ کے انٹرنیشنل ایونٹ کے انعقاد پر خوشی اظہار کیا اور ایونٹ کے آرگنائزر سینئر باکسر و ٹرینر سید قمبرعلی ہمدانی (ٹائیگرہمدانی) کا شکریہ اداکیا ایونٹ کاسب سے بڑا چیلنج مقابلہ انگلینڈ کے باکسرعلیم عباسی (لائن کنگ) اور پاکستان کے باکسر سید قمبر علی ہمدانی (ٹائیگرہمدانی) کے مابین تھا جس میں علیم عباسی نے سید قمبر علی ہمدانی کو شکست دے کر بیلٹ اپنے نام کرلیا اس موقع پر پی بی سی کے جنرل سیکرٹری کلیم احمد آزاد اور پی بی سی کی پوری ٹیم نے اپنی ذمہ داریوں کواحسن طریقے سے سرنجام دیا

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایونٹ کے آرگنائزر سید قمبرعلی ہمدانی نے کہا کہ ہار جیت مقدر کی بات ہوتی ہے پرجیت پاکستان اور باکسنگ کی ہوئی ہے انشاء اللہ علیم عباسی کے چیلنج پر دسمبرمیں پھرمقابلے کے لیے تیاری کروں گا اور مقابلہ کروں گا ٹائیگر باکسنگ کلب میں ایسے مزید انٹریشنل ایونٹ منعقد کراتے رہیں گے جس سے رحیم یارخان کی عوام خوب لطف اندوز ہوں گے۔باکسرعلیم عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رحیم یارخان میں کامیاب انٹرنیشنل باکسنگ ایونٹ کرانے پرپی بی سی کے صدرعبدالرشید بلوچ، جنرل سیکرٹری کلیم احمد آزاد اور سید قمبرعلی ہمدانی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں دسمبر میں دوبارہ سید قمبرعلی ہمدانی کو چیلنج کیا ہے تودوبارہ مقابلہ کروں گا سید قمبرعلی ہمدانی ایک بہترین باکسرہیں اورخوشی ہے کہ وہ ٹائیگر باکسنگ کلب سے بہترین باکسرز آگے لارہے ہیں جو مستقبل میں دنیا بھرمیں کلب اور پاکستان کا نام روشن کریں گے ایونٹ کے آخرمیں کلیم احمد آزاد اور دیگر مہمانوں نے جیتنے والے باکسرزمیں اعزازی شیلڈز اور انعامات تقسیم کیے باکسرشہید اسلم خان کو بھرپورخراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کی اعزازی شیلڈ ان کے ٹرینر کودی گئی 

یہ بھی پڑھیں: مندر حملہ کیس،آئی جی پنجاب سے تفصیلی گفتگو

جسے وصول کرتے ہوئے وہ آبدیدہ ہوگئے، ایونٹ میں سعودی عرب کے باکسریاسین غنی نے جیت کے بعد رنگ میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے فلسطین کا جھڈا لہرایا جس سے حاضرین خوشی سے جھوم اٹھے اور پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد اور فلسطین زندہ باد کے نعرے لگائے ایونٹ میں انگلینڈ سے آئے پروموٹر اظہرخان بھی اپنے سٹائل کے باعث مرکزنگاہ بنے رہے اورانگلینڈ کی تمام ٹیم نے رحیم یارخان کے لوگوں کی مہمان نوازی پرشکریہ ادا کیا پی بی سی کے صدرعبدالرشید بلوچ نے کہا کہ کامیاب انٹرنیشنل باکسنگ ایونٹ کے انعقاد پررحیم یارخان کی عوام اور سید قمبرعلی ہمدانی کومبارک بادپیش کرتا ہوں ہماری خواہش ہے کہ رحیم یارخان سے باکسرز آگے آئیں اوردنیا بھرمیں پاکستان کا نام روشن کریں اب دسمبرمیں رحیم یارخان بڑاانٹرنیشنل ایونٹ منعقدہوگاجس میں دیگرممالک کے باکسرز شرکت کریں گے۔

پاکستان باکسنگ کونسل کے زیر اہتمام ٹونی شاہ ہمدانی انٹرنیشنل باکسنگ فائٹ نائٹ انعقاد

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent