Ticker

6/recent/ticker-posts

اقلیتوں کے مذہبی مقامات کی توہین،مقامی ایم پی اے کے پولٹیکل پریشر میں پولیس نے مقدمہ کمزور بنایا،مولانا خلیل الرحمن درخواستی،مولانا نعمان حسن لدھیانوی

Insulting minority religious places, police weaken case under political pressure from local MPAs Maulana Khalil-ur-Rehman Darkhwasti, Maulana Noman Hassan Ludhianvi

رحیم یارخان (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن)جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا خلیل الرحمن درخواستی سیکرٹری جنرل مولانا نعمان حسن لدھیانوی نے گزشتہ روزبھونگ میں ہونے والے واقعات پرافسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ بھونگ میں مسجد میں نہایت ہی افسوسناک حرکت کی گئی ہے جس سے مسجد کا تقدس پامال ہوا اور جس کا جواب بھی اشتعال میں نہایت ہی گھٹیا غیراسلامی غیرشرعی غیراخلاقی طریقے سے دیا گیا اوراقلیتوں کے مذہبی مقامات کی توہین کی گئی جسکی بھرپور مذمت کرتے ہیں مقامی ایم پی اے کے پولٹیکل پریشر میں پولیس نے مقدمہ کمزور بنایا عالمی شہرت یافتہ بھونگ مسجدکی سی سی ٔی وی کیمرہ کی ریکاڈنگ کہاں ہے چاہیے تو یہ تھا کہ مقامی لوگ ایس ایچ اوتھانہ بھونگ اور سیاسی پشت پناہی کرنے والوں سے جواب طلبی کرتے مگر کسی ایک کا گھٹیا عمل اب پوری اقلیتی برادری کیلئے خطرہ بن گیا ہے

یہ بھی پڑھیں: نئی دو قطبی دنیا کے خدوخال

مقامی نااہل سیاسی نمائندوں اور پولیس پر افسوس ہوتا ہے حالات کو مزید خراب کرنے کے زمہ دار ہیں،سی پیک موٹروے کا تین 3 گھنٹے بند ہونا انتظامیہ کی ناہلی ہے مقامی تھانہ انچارج کو فوراًنوکری سے برخاست کر دینا چاہیے اورشرپسندوں کی سیاسی پشت پناہی کرنے والو کیخلاف بھی ایف آئی آر درج ہونی چاہیے،مندر میں تھوڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی  ہونی چاہیے اور جنہوں نے انہیں ایسا عمل کرنے پر اکسایا انہیں بھی نشان عبرت بنانا چاہیے،اقلیتی نمائیندوں کو چاہیے کہ وہ شرپسند عناصرکیخلاف خود کاروائی کی درخواست دیں جمعیت علمااسلام کایہ مطالبہ ہے کہ جوڈیشل کمیشن تشکیل دیاجائے جواس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرے اوراسکی روشنی میں واقعہ کے ذمہ داران کیخلاف کاروائی ہو۔

یہ بھی پڑھیں : مفتی محمد اخترسعیدی،سردار حق نواز خان شر کی جام ایم ڈی گانگا سے والدہ کی وفات پرتعزیت

اقلیتوں کے مذہبی مقامات کی توہین،مقامی ایم پی اے کے پولٹیکل پریشر میں پولیس نے مقدمہ کمزور بنایا،مولانا خلیل الرحمن درخواستی،مولانا نعمان حسن لدھیانوی

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent