The colors of the temples in Rahim Yar Khan have been completely restored
صادق آباد(نیشن آف پاکستان نیوزآن لائن، محمد خرم لغاری) کریم ٹاون میں کرشن مندر میں ہندو برادری کی جانب سے مذہبی تہوار کے سلسلہ میں ایک روزہ میلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی- اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے پی آر او احمد نواز نے بتایا کہ ہندو برادری نے اپنے مذہبی تہوار کی رسومات کو بھرپور عقیدت و احترام اور مذہبی آزادی کے ساتھ منایا- ہندو برادری کی ایک روزہ تقریب گزشتہ صبح تک جاری رہی -اس موقع پر پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ۔ شرکاء تقریب نے سیکورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کا شکریہ ادا کیا
یہ بھی پڑھیں: بت دیکھنے کی تعبیر
یہ بھی پڑھیں : کالیوں کا قبرستان
0 Comments