The meaning of seeing idols
بت دیکھنا: دیکھے کہ بت پرستی کررہا ہے تو دلیل ہے کہ اللہ تعالی پر (نعوذ بااللہ) جھوٹ بولے گا اور باطل کے رستہ پر جاٸے گا اور اگر لکڑی کے بت کو پوجتا ہے تو دین میں نفاق پیدا کرنے کی دلیل ہے
بت پیتل کا دیکھنا: دین کے بہانے دنیاوی فاٸدہ حاصل کرے گا منافق ہوگا
بت تراش بننا: کافروں کا ہمنواء ہوگا عورتوں پر جان دے گا یعنی بد معاش کافر ہوگا
بت توڑنا: کفر و شرک کو ختم کرے گا دین پھیلاٸے گا
بت جواہرات کا دیکھنا : باعث کامیابی ہے عزت و مرتبہ بلند ملے گا عورت وفادار ہوگی
بت چاندی کا دیکھنا: حسب منشاء عورت ملے گی راحت پاٸے گا
بت دیکھنا: بے دین ہوگا کسی کافر عورت سے محبت کرے گا
بت سونے کا دیکھنا: انجام کار خیر نہ ہوگا بے دین و گمراہ ہوگا دنیا کا مال جمع کرے گا
بت کو پوجنا: کافر ہو یا حق چھپاٸے گا گناہ میں مبتلا ہو یا کافر عورت پر عاشق ہوگا
بت گری کرنا: مال حرام پاٸے گا عورتوں کی پرستش کرے گا بے دین و کافر ہوگا
بت گھر میں دیکھنا: مفلسی اور حیرانی کا باعث ہے دین سے دور ہوگا
بت لکڑی کا دیکھنا: افلاس و تنگی اٹھاٸے گا بدنیت ہوگا کام سے کنارہ کش ہوگا اگر لکڑی کے بت کو پوجتا ہے تو دین میں نفاق ڈالے گا
بت لوہے کا دیکھنا: اس کی غرض دین سے دنیا کی صلاح اور دنیا طلبی ہے
0 Comments