Ticker

6/recent/ticker-posts

مفتی محمد اخترسعیدی،سردار حق نواز خان شر کی جام ایم ڈی گانگا سے والدہ کی وفات پرتعزیت

Mufti Mohammad Akhtar Saeedi, Sardar Haq Nawaz Khan Shar condolences on the death of his mother from Jam MD Ganga

رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) معروف عالم دین مفتی محمد اخترسعیدی،ٹرانسپورٹر سردار حق نواز خان شر نے کالم نگار و پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا سے ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر جام ہاؤس گانگا نگر جاکر تعزیت اور دعائے مغفرت کی اس موقع پر مفتی محمد اختر سعیدی نے کہا کہ والدین کے احسانات اور خدمت کا بدلہ انسان زندگی بھر نہیں چُکا سکتا ہے اللہ تعالی اور اُس کے پیارے حبیب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم  نے متعدد جگہوں پر والدین کی خدمت اور تابعداری کا حکم فرمایا ہے جوکہ ان کی اہمیت و فضیلت کا بہت بڑا ثبوت ہے مفتی محمد اختر سعیدی نے کہا کہ انسان کے لیے دنیا و آخرت کے لحاظ سے سب سے بہترین نظام اللہ اور رسول اللہ کا دیا ہوا نظام ہے انسان کی گاڑی کو بھی اُس کو بنانے والے مالک و کاریگر، تخلیق کار کی ہدایات کے مطابق چلانا ہی فائدے مند اور بہتر ہے کورونا کوئی نیا فتنہ ہے یا نئی بیماری،یہ کوئی عذاب ہے یا آزمائش مجھے نہیں معلوم میں صرف اتنا جانتا ہوں کہ یہ دنیا اور زندگی ایک امتحان گاہ اور آزمائش ہیں ہمیں اپنے ہر معاملے میں قرآن و سنت سے رہنمائی لینی چاہئیے اپنے اعمال کو اللہ اور رسول اللہ کی ہدایات کے مطابق ترتیب دے کر زندگی گزارنی چاہئیے اسی میں ہی ہماری بھلائی ہے سعودی عرب جیسے ملک میں ڈانسنگ کلبز، بت خانوں اور شراب خانوں کا کھلنا اللہ کی ناراضگی اورعالم اسلام پر  آنے والے نئے عذاب کی نشانیاں ہیں

یہ بھی پڑھیں : جمعیت علماء اسلام ہر دور میں مظلوم کی آواز بنی،طیب سعید لغاری

مسلمان تیزی سے گمراہی کے گڑھے میں گرتے جا رہے ہیں ہم دیکھ رہے ہیں کہ کورونا پہلی بیماری ہے جس نے انسانوں کے ساتھ ساتھ  مسلمانوں کی عبادت گاہوں کو بھی شدید متاثر کیا ہے گمراہی کا یہ عالم ہے کہ ہمارے مذہبی نظریات کی بنیادیں ہلائی جا رہی ہیں ہم اللہ اور رسول اللہ کے فرمان کے برعکس یہود و نصارا کے احکامات پر اندھا دھند عمل پیرا ہیں اللہ تعالی ہم سب پر رحم فرمائے آمین اس موقع پر جام فیاض احمد گانگا، محمد راشد مجنوں گانگا، محمد اسد امین گانگا و دیگر بھی موجود تھے

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن آف پاکستان میں نوکریاں  

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent