Additional Inspector General of Police Capt Retd Zafar Iqbal to be brought to justice soon
صادق آباد(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن،محمد خرم لغاری) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان ستارہ امتیاز نے صادق آباد ایس ڈی پی او آفس میں ایک اجلاس کے دوران امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا ترجمان جنوبی پنجاب پولیس آفس کے مطابق ڈی پی او رحیم یار خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء، ایس پی انویسٹیگیشن رحیم یار خان کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد اور ایس ڈی پی او صادق آباد شہنشاہ احمد چانڈیو اجلاس میں شریک تھے اجلاس کے دوران کچے کے علاقہ میں آپریشن اور نو افراد کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری میں پیشرفت کا جائزہ لیا ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب نے کہا کہ امن عامہ برقرار رکھنے پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور جرائم پیشہ افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے
یہ بھی پڑھیں : ہربھجن سنگھ نے میچ جیتنے پر کرکٹر آصف کے بارے میں کیا کہا؟
انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے نمبرداروں اور چوکیداروں سے بھی مدد لی جائے کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ پولیس کا بنیادی فرض قانون کی سربلندی اور عوام کی جان ومال کا تحفظ ہے جبکہ میرٹ پر مقدمات کی تفتیش یکسو کرتے ہوئے لوگوں کو انصاف دینا بھی پولیس کی اہم ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ کچے کے علاقہ میں گشت میں اضافہ کیا جائے اور 9 افراد کے قتل میں ملوث انڈھڑ گینگ کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ڈی پی او رحیم یارخان نے کچے میں آپریشن اور نو افراد کے قتل بارے اب تک ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا
0 Comments