اوکاڑہ ڈاکووں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ دو پولیس ملازمین زخمی دو نامعلوم ڈکیت ہلاک
اوکاڑہ(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، جاوید راہی) تھانہ اے ڈویژن کی حدود بستی رحمت پورہ کے قریب ڈاکووں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، دو پولیس ملازمین زخمی، دو نامعلوم ڈکیت ہلاک، ترجمان پولیس کے مطابق چار کس نامعلوم ڈاکو حاجی جاوید نامی شہری کے ساتھ راہزنی کی واردات کر کے فرار ہو رہے تھے کہ پولیس کے پہنچنے پر ڈاکووں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے حق کے تحت جوابی فائرنگ کی ڈاکووں کی فائرنگ سے وسیم اور سہیل دو کانسٹیبل زخمی ہوگئے ساتھیوں کی فائرنگ سے دو نامعلوم ڈاکو بھی ہلاک ہوگئے
یہ بھی پڑھیں : انڈھڑ گینگ کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کیپٹن ریٹائرڈ ظفراقبال
جائے وقوع سے چھینی گِئی موٹر سائیکل ، کلاشنکوف سمیت ناجائز اسلحہ کو قبضہ میں لے کرعلاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ فرار ہونے والے ڈاکووں کی تلاش جاری, ہلاک ڈاکووں کی شناخت تاحال نا ہو سکی زخمی ملازمین کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا
0 Comments