Ticker

6/recent/ticker-posts

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان کا دورہ صادق آباد،ندھڑ گینگ کی فائرنگ سے شہید شہریوں کے ورثاء سے ملاقات و فاتحہ خوانی کی

Additional Inspector General of Police South Punjab Captain (retd) Zafar Iqbal Awan visited Sadiqabad, met the heirs of martyred citizens and offered Fateha.

صادق آباد(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے صادق آباد میں پنجاب اور سندھ کی سرحدی چیک پوسٹ کا دورہ کیا اور اندھڑ گینگ کی فائرنگ سے شہید شہریوں کے ورثاء سے ملاقات کی ترجمان جنوبی پنجاب پولیس آفس کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور علاقہ کے لوگوں سے وقوعہ کے بارے میں معلومات لیں ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور محمد زبیر دریشک ،ڈی پی او رحیمیار خان اسد سرفراز، سٹاف آفیسر ڈی ایس پی محمد رضوان خان بھی ایڈیشنل ائی جی کے ہمراہ تھے انسپکٹر جنرل ساؤتھ نے مقتولین کے ورثا سے اظہار تعزیت کیااور فاتحہ خوانی کی انہوں نے کہا کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچا کر ورثاء کو جلد انصاف دلا کر دم لیں گے کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ ڈاکوؤں کی پناہ گاہوں،کمین گاہوں کو ختم کرنے کے لیے کچہ کے علاقہ میں خصوصی آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے اس سلسلہ میں حساس اداروں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان کا دورہ صادق آباد،ندھڑ گینگ کی فائرنگ سے شہید شہریوں کے ورثاء سے ملاقات و فاتحہ خوانی کی

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم پاکستان عمران خان کو کرکٹ کھیلنے کے علاوہ کسی چیز کا پتہ نہیں،مولاناعبدالغفورحیدری

آرپی او بہاولپور محمد زبیر دریشک اور ڈی پی او اسد سرفراز آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں آپریشن میں ایلیٹ فورس کے جوان بکتر بند گاڑیوں سمیت حصہ لے رہے ہیں علاقہ میں نگرانی کیمپ بھی قائم کرلیا گیا ہے

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان کا دورہ صادق آباد،ندھڑ گینگ کی فائرنگ سے شہید شہریوں کے ورثاء سے ملاقات و فاتحہ خوانی کی

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent