Ticker

6/recent/ticker-posts

وزیراعظم پاکستان عمران خان کو کرکٹ کھیلنے کے علاوہ کسی چیز کا پتہ نہیں،مولاناعبدالغفورحیدری

Prime Minister of Pakistan Imran Khan knows nothing but playing cricket: Maulana Abdul Ghafoor Haideri

رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری و سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ سینٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا موجودہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے اور ان کی پالیسیاں ملک کو تباہی کی طرف لے جارہی ہیں موجودہ حکومت کا سارا فلسفہ جھوٹ پر مبنی ہے نااہل حکومت ملک پر مسلط کی گئی ہے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو سوائے کرکٹ کھیلنے کے علاوہ کسی چیز کا پتہ نہیں ہے حکو مت کے خلاف احتجاج تحریک کے اگلے مرحلے کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے آج اسلام آباد میں پی ڈی ایم کا اجلاس ہوگا مولانا فضل الرحمن نے حکومت کے خلاف علم بغاوت بلند کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا خلیل الرحمن درخواستی، ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی نعمان حسن لدھیانوی، سینئر نائب امیر مولانا عزیز الرحمن درخواستی، ضلعی ترجمان حافظ عثمان لدھیانوی،تحصیل امیر  مولانا عامر فاروق عباسی، ضلعی نائب امیر مفتی عبد الحمید ڈاہر، نائب امیر قاری ظفر اقبال شریف، سینئر نائب امیر طیب سعید لغاری، مولانا ضیاالرحمان درخواستی، مولانا اسماعیل فاروقی،مولانا اصغر علی ناصر، حافظ ناصر علیم بھٹی، حافظ سعید مصطفی چدہڑ،حافظ محمد زبیر بلوچ، میاں خالد عزیز،جام شبیر احمد طاہر،عمر لدھیانوی  ودیگر عہددارن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سلیکٹڈ، نااہل اور جھوٹے حکمرانوں سے جان چھڑانے کے لیے تحریک جاری رکھے ہوئے ہے کراچی کے بعد دوسرے شہروں میں عوام کی بھر پور شرکت نے ثابت کیا ہے کہ وہ اقتدار پر مسلط حکمرانوں سے جان چھڑانا چاہتے ہیں

یہ بھی پڑھیں : براق نبی صلى الله عليه واله وسلم دیکھنے کی تعبیر

انہوں نے کہا کہ حکمران ٹولے نے اپنی نااہل پالیسوں کی وجہ سے ملک میں آٹا چینی و دیگر اشیاء خوردونوش میں بے پناہ اضافہ کرکے غربت کی انتہا کر دی ہے جس سے انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے زراعت کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیا ہے زراعت ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے پنڈورا بکس والوں کے خلاف کاروائی نظر نہیں آتی نیب صرف اپوزیشن کے لیے بنایا گیا اپوزیشن کی پگڑیاں اچھالی جارہی ہیں اسے آٹا چینی چور نظر نہیں آتے کسی کو بھی احتساب کے کٹہرے میں لا کر کھڑا نہیں کیا دھاندلی کی پیدوار حکمرانوں کے فیصلے تسلیم نہیں کرتے عمران خان کے وعدے جھوٹ ثابت ہوئے ایک کروڑ نوکریاں50 لاکھ گھر اور معشیت کو مضبوط کرنے،ڈالر کی قدر گھٹانے،صنعتوں کا جال بچھانے کے وعدے پورے کرنے کی بجائے لوگوں نوکریوں سے نکالا جا ریا ہےمعشیت کا بیڑا غرق کر دیا ہے روپے کی قدر گھٹائی جارہی ہے اور میگا پراجیکٹ بھی نظر نہیں آرہا

قبل ازیں انہوں نے جمعیت علماء اسلام کی مجلس شوری کے سابق رکن چوہدری محمد اکرام کی وفات پر ان کے پسماندگان سے تعزیت کی بعد ازاں اقبال آباد انٹر چینج سے اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگئے

وزیراعظم پاکستان عمران خان کو کرکٹ کھیلنے کے علاوہ کسی چیز کا پتہ نہیں،مولاناعبدالغفورحیدری

یہ بھی پڑھیں : زمینی تنازعہ ایک اور جان لے گیا

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent