Ticker

6/recent/ticker-posts

اشتہاری خاوند کی مقدمات میں صلح نہ کرنے پر بیوی پر تیزاب ڈالنے کی دھمکی

Husband threatens to throw acid on wife for not reconciling cases

کہروڑپکا(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) اشتہاری خاوند نےمقدمات میں صلح نہ کرنے پر بیوی پر تیزاب ڈالنے کی دھمکی دے دی بچوں کو بھی قتل کردوں گا 3 سال قبل عورت کو بھگا کر شادی کرلی عدالت میں دعوے ڈگری ہوگئے تھانہ اور عدالت کا اشتہاری ہے ڈی پی او گرفتاری کا حکم دے صفیہ بی بی کی بچوں کے ہمراہ پریس کانفرنس تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ دھنوٹ کی رہائشی صفیہ بی بی نے اپنے بچوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کہا کہ اس کے خاوند سراج احمد نے 3 سال قبل ایک عورت کو گھر سے بھگا کراس سے شادی کرلی مجھے اور میرے بچوں کو بے یارو مدگار چھوڑ دیا میں اپنے بھائیوں کے گھر آکر رہنے لگی میں نے اپنے خاوند سراج احمد کے خلاف عدالت میں دعوے اور استغاثہ دائر کیا جبکہ اس کے خلاف تھانہ سٹی کہروڑپکا میں ایک جعلی چیک کا مقدمہ درج ہے اور وہ عدالت کے استغاثہ میں بھی مفرور ہے

یہ بھی پڑھیں : محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب میں نوکریاں

سراج احمد نے ان مقدمات میں زبردستی صلح کرنے کے مجھے دھمکی دی ہے کہ اگر صلح نہ کی تو میرے اوپر تیزاب ڈال دے گا اور میرے بچوں کو قتل کر دے گا ایک جھوٹا وقوعہ بناکرمیرے بھائیوں پھنسانا چاہتا ہے اشتہاری ہونے کے باوجود تھانہ صدر لودھراں/تھانہ دھنوٹ میں کھلے عام دندناتا پھر رہا ہے ہمیں اس سے جان کا خطرہ ہے انہوں نے ڈی پی او لودھراں سے مطالبہ کیا کہ اشتہاری سراج احمد کو گرفتار کیا جائے اور اس کو تحفظ فراہم کیا جائے

اشتہاری خاوند کی مقدمات میں صلح نہ کرنے پر بیوی پر تیزاب ڈالنے کی دھمکی

یہ بھی پڑھیں : ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان کا دورہ صادق آباد،ندھڑ گینگ کی فائرنگ سے شہید شہریوں کے ورثاء سے ملاقات و فاتحہ خوانی کی

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent