Ticker

6/recent/ticker-posts

موٹروے پر ایک اور گینگ ریپ

Another gang rape on the motorway

گوجرہ(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن ) گوجرہ موٹروے پر 18 سالہ لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت جاری کر دی ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے ملزمان نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی لڑکی کو بوتیک پر نوکری کا جھانسہ دے کر گوجرہ بلایا اور موٹر وے پر کار میں زیادتی کا نشانہ بنایا پھر لڑکی کو فیصل آباد انٹر چینج پر پھینک کر فرار ہوگئے۔ ایف آئی آر میں متاثرہ لڑکی کی پھوپھی نے بتایا کہ اس کی 18 سالہ بھتیجی کے موبائل فون پر میسج آیا کہ گوجرہ میں انٹرویو ہے وہاں پہنچے تو ملزمان نے لڑکی کو گاڑی میں بٹھایا اور ساتھ لے جا کر موٹر وے پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : سرگودھا بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن انٹرمیڈیٹ حصہ اول اور حصہ دوم کے نتائج کا اعلان

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے اور اب ڈی این اے کروایا جا رہا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے فوری ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیاہے ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر قانون کے مطابق کاروائی کی جائے متاثرہ لڑکی کو انصاف کی فراہمی کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں جبکہ دوسری جانب پولیس نے جدید اور سائنسی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو چند گھنٹوں میں ٹوبہ ٹیگ سنگھ سے گرفتار کرلیا ہے ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی سرکل گوجرہ میاں وقار نے بتایا کہ مرکزی ملزم کی شناخت حماد احمد کے نام سے ہوئی ہے مرکزی ملزم سے تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں

موٹروے پر ایک اور گینگ ریپ

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent