Ticker

6/recent/ticker-posts

ضلعی انتظامیہ بااثر اور طاقتور شوگر مافیا کی آلہ کار، گنے کی نقل وحرکت میں مسلسل جبری رکاوٹیں ڈال کر کسانوں کے استحصال کا باعث بنی ہوئی ہے،ملک جنید اسلم نائچ

Malik Junaid Aslam Naich: District administration is a tool of influential and powerful sugar mafia.

رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری) ضلعی انتظامیہ رحیم یارخان بااثر اور طاقت ور شوگر مافیاز کی طرفداری کرتے ہوئے انہیں ناجائز فائدہ پہنچانے کی غرض سے گنے کی نقل وحرکت میں مسلسل جبری رکاوٹیں ڈال کر کسانوں کے استحصال کا باعث بنی ہوئی ہے قانونا گنے کی نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں ہے.کسانوں کو اپنی فصل جہاں چاہے بیچنے کا حق حاصل ہے.مگر کسانوں کا یہ حق ضلعی انتظامیہ اختیارات کا غلط اور ناجائز استعمال کرکے سلب کر رہی ہے ایسا کرکے ضلعی انتظامیہ رحیم یارخان نہ صرف کسانوں کے ساتھ ظلم و زیادتی میں شریک ہو چکی ہے بلکہ ضلعی انتظامیہ ہائیکورٹ بہاول پور بینچ کے جنوری 2021ء اور کین کمشنر پنجاب کے نومبر 2021ء کے احکامات کے کھلم کھلا خلاف ورزی کی مرتکب ہو رہی ہے قانون اور عدالتی احکامات کی اس خلاف ورزی کے خلاف کسانوں کے حقوق کی جنگ لڑنے والے لیاقت پور کے کسان رہنما و سابق نائب ضلع ناظم سردار ملک جنید اسلم نائچ نے ایک بار پھر حصول انصاف کے لیے ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا کر رٹ پیٹیشن نمبری9982/21 دائر کرکے ہائیکورٹ سے اپنے احکامات پر عمل درآمد کروانے کی استدعا کی ہے

یہ بھی پڑھیں : مریدنی بال بال بچ گئی

مذکورہ بالا رٹ پیٹیشین 29 نومبر بروز سوموار آنر ایبل جسٹس شجاعت علی خان کی عدالت میں سماعت کے لیے فکس ہو چکی ہے ملک جنید اسلم نائچ نے پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کسانوں کے حقوق کی جنگ ہر محاذ پر لڑیں گے. کسی کو کسانوں کے حقوق ماضی کی طرح آسانی ہرگز غصب نہیں کرنے دیں گے کسان بھائی اللہ تعالی کامیابی کے لیے دعا کریں.جام ایم ڈی گانگا، ملک اللہ نواز مانک، عبدالجلیل بندیشہ، ملک محمد شریف نائچ، سمیع اللہ خان، الطاف خان رند نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ رحیم یارخان کا کسانوں کے ساتھ رویہ نہایت ہی افسوس ناک ہے. ضلعی انتظامیہ خاص طور پر اسسٹنٹ کمشنر خان پور کو اس قدر جانبداری بلکہ شوگر مافیا کی تابعداری ہرگز زیب نہیں دیتی کسانوں کو جبرا پولیس اور انتظامیہ کے دیگر لوگوں کے ذریعے اپنا گنا سندھ لے جانے کی بجائے کم ریٹ پر مقامی طاقت ور شوگر ملز کو بیچنے پر مجبور نہ کیا جائے

ضلعی انتظامیہ بااثر اور طاقتور شوگر مافیا کی آلہ کار، گنے کی نقل وحرکت میں مسلسل جبری رکاوٹیں ڈال کر کسانوں کے استحصال کا باعث بنی ہوئی ہے،ملک جنید اسلم نائچ

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent