Ticker

6/recent/ticker-posts

ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور شیر اکبر کی ریجن بھر کے ڈی پی اوز سے میٹنگ

Meeting of Regional Police Officer Bahawalpur Sher Akbar with DPOs across the region

بہاولپور(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری) ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور، ڈی آئی جی شیر اکبر کی ریجن بھر کے ڈی پی اوز سے اپنے دفتر میں میٹنگ، ترجمان آر پی او دفتر کے مطابق آر پی او آفس بہاولپور میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ تینوں اضلاع کے ڈی پی اوز نے اپنے اپنے ضلع کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے سیکیورٹی و کرائم کے حوالہ سے بریفنگ دی آر پی او شیر اکبر نے شرکاء میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میٹنگ کا مقصد ریجن کے اضلاع میں موجودہ صورتحال کا جائزہ لینا ہے ہم سپاہی سے لیکر آر پی او تک ایک ٹیم ہیں اور، ٹیم کے ہر ممبر کو کام کرنا ہوگا جس سے بہترین رزلٹ حاصل ہونگے۔ آر پی او نے کہا کہ آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں جاری کھلی کچہری کے نظام میں مزید بہتری لائی جائے اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں انعقاد کچہری شروع کریں

یہ بھی پڑھیں : خواب میں بغاوت دیکھنے کی تعبیر

ایس ایچ اوز کو ہدایت کریں کہ وہ مقرر کردہ اوقات میں عوام کی شکایات کے ازالہ کیلئے اپنے دفاتر میں موجود رہیں۔ آپ میرا پیغام عام کردیں کہ کرپشن پر کوئ معافی نہیں دونگا۔ ہمارا اولین مقصد عوام کی آسانی اور مسائل کو حل کرنا ہے آر پی او نے مزید کہا کہ مساجد، دیگر عبادت گاہوں کی سیکیورٹی پر کڑی نظر رکھیں۔سنگین نوعیت کے کیسز پر خاص توجہ دیں جرائم برخلاف مال میں ٹریسنگ کو بہتر بنائیں، اشتہاری ملزمان، منشیات فروش اورجرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے اپنے اضلاع کو معاشرتی برائیوں سے پاک کریں۔ عوامی مسائل کے ساتھ ساتھ پولیس افسران و اہلکاران کی ویلفیئر کا خاص خیال رکھیں ان کی جانب سے ویلفیئر کیسز کو جلد از جلد مکمل کریں اور ان کے جائز مسائل کو اپنی ذات سے منسلک سمجھیں۔ حکومت کی جانب سے پانی وبجلی چوری کیخلاف مہم میں دیگر اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور قانون کے مطابق کاروائی کریں۔ میٹنگ میں ڈی پی او بہاولپورمحمد فیصل کامران، ڈی پی او رحیم یارخان علی ضیاء، ڈی پی او بہاولنگر محمد ظفر بزدار، ایس پی لیگل خان محمد، اے ڈی آئی جی کاشف عبداللہ و دیگر سٹاف افسر بھی موجود تھے۔

ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور شیر اکبر کی ریجن بھر کے ڈی پی اوز سے میٹنگ

یہ بھی پڑھیں : اپوزیشن جماعتوں کی خاموشی بھی ان کے شریک جرم ہونے کا بڑا ثبوت اور ایک کھلی حقیقت ہے،مھر مظہر کات،حاجی نذیر احمد کٹپال،جام ایم ڈی گانگا

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent