Ticker

6/recent/ticker-posts

کراچی کے ساحلی علاقے صفحہ ہستی سے مٹنے کا خطرہ

The coastal area of Karachi is in danger of disappearing

سطح سمندر میں اضافہ،کراچی کے ساحلی علاقے 2060 تک ڈوبنےکا خدشہ،ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث سطح سمندر میں اسی شرح سے اضافہ ہوتا رہا تو کراچی کے ساحلی علاقے 2060 تک ڈوب سکتے ہیں

سمندر اور ماحول کے بڑھتے درجہ حرارت،گلیشیئرز کا پگھلنا اور سطح سمندر میں اضافہ یہ سب موسمیاتی تبدیلی کے اثرات دنیا سہہ رہی ہے پاکستان کا سمندربھی ماحولیاتی تبدیلی کے زیر اثر ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان میں سطح سمندر میں سالانہ ایک اعشاریہ دو ملی میٹر اضافہ ہورہا ہے یہی وجہ ہے کہ ماہرین نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ سطح سمندر میں اسی رفتار سے اضافہ ہوتا رہا تو مستقبل میں کراچی کے بہت سے ساحلی علاقوں کو یہ اضافہ لے ڈوبے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور شیر اکبر کی ریجن بھر کے ڈی پی اوز سے میٹنگ

ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی کے سمندر سے5 کلومیٹر دور 800 اسکوائر کلومیٹر کا ساحلی علاقہ سطح سمندر بڑھنے کے باعث غیر محفوظ ہے، سطح سمندر بلند ہونے سے کلفٹن ،کے پی ٹی اور پورٹ قاسم سمیت دیگر ساحلی علاقے متاثر ہوسکتے ہیں،  ماہرین نے تعمیراتی کام کو سمندر سے دو سو میٹر دور محفوظ بفرزون میں کرنےکی تجویز بھی دی ہے ماہرین کہتے ہیں کہ اگر دنیا نے گرین ہاؤس گیسز کا اخراج کم کرنے میں سنجیدگی نہ لی تو موسمیاتی تبدیلی کو قابو کرنا انسان کے بس میں نہیں رہے گا

The coastal area of Karachi is in danger of disappearing

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent