Ticker

6/recent/ticker-posts

قومی اداروں کی عزت و وقار قانون کی بالادستی سے ہی ممکن ہے

The dignity of national institutions is possible only through the rule of law

رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری) ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بہاول پور کے نائب صدر جام ریاض احمد گانگا ایڈوؤکیٹ نے کہا ہے کہ انصاف کے لیے انصاف کے ترازو کی اہمیت مسلمہ ہے معاشرے میں لااینڈ آرڈر، امن و سکون کے لیے بلاتفریق انصاف کی فراہمی بے حد ضروری چیز ہے قومی اداروں کی عزت و وقار قانون کی بالادستی سے ہی ممکن ہے بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے عدالتی نظام کے دو اہم ستون بینچ اور بار میں ہم آہنگی لازمی چیز ہے بہاول پور بار ایسوسی ایشن کے صدر امیر عجم ملک ایڈوؤکیٹ اپنے وکلاء بھائیوں کی عزت و وقار، فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کے لیے بھر پور طریقے سے کوشاں ہیں علم و ادب کے مرکز دار السرور بہاول پور ہائی کورٹ بار میں امیر قافلہ امیر عجم ملک اور ان کی کابینہ کا شاندار قسم کا ادبی پروگرام کرانا ان کے علم دوست، ادب نواز، اپنی دھرتی کی تاریخ وثقافت سے لگن و محبت کا ثبوت ہے یقینا اپنی تاریخ یاد رکھنے اور اس کا تحفظ کرنے والے لوگ ہی دنیا میں آگے بڑھتے ہیں

یہ بھی پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا

ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ ہمارے صدر امیر عجم ملک خود تین چار کتابوں کے مصنف ہیں ان خیالات کا اظہار نائب صدر جام ریاض احمد گانگا نے بہاول پور سے واپسی پر اپنے ساتھیوں اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ پہلا سیشن مذاکرہ و مکالمہ کا تھا جس میں ہائی کورٹ کے سینئر جج مسٹر جسٹس انوار الحق پنوں مہمان خصوصی تھے موجودہ عہد میں ادب کی ضرورت، بہاول پور کا ادبی منظر نامہ،عصر حاضرہ کے افسانہ کا تنقیدی جائزہ پر سیر حاصل گفتگو کی گئی مشتاق احمد بھٹی ایڈوؤکیٹ، چودھری افتخار علی جوسن ایڈوؤکیٹ،حنا خورشید خان درانی ایڈوؤکیٹ، شکیل احمد خان ایڈوؤکیٹ نے کہا کہ بارز میں ایسے علمی و ادبی پروگرام کی روایات کو جاری رہنا چاہئیے آج ہمیں ایڈوؤکیٹ سپریم کورٹ عبدالمنان بھٹی مرحوم ؒ  کا وقت اور دور یاد آ رہا ہے



Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent