Ticker

6/recent/ticker-posts

عیاشی سے لطف اندوزی کے بعد مرد کے ٹکڑے کردیے،سفاک خاتون گرفتار

After enjoying the luxury, the man was torn to pieces, the brutal woman was arrested

کراچی: سفاک بیوی نے شوپر کو قتل کرکے اس کے ٹکڑے کردیئے ملزمہ واردات کے بعد آرام سے سو گئی پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا اس حوالے سے پولیس نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی کے علاقے صدر میں خاتون کے ہاتھوں شوہر کا قتل ہوا ہے جس کے بعد ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خواجہ فرید آئی ٹی یونیورسٹی میں کلچر اور ثقافت کی آڑ میں فحاشی وعریانی کا میوزیکل پروگرام قابل مذمت ہے،حمد سجاد فرحان بلالی ایڈووکیٹ، ساجد محمود رفیقی ایڈووکیٹ

ایس ایس پی زبیر نذیر شیخ کے مطابق رباب نامی خاتون نے اپنے شوہر شیخ محمد سہیل کی لاش کے ٹکڑے کرکے مختلف کمروں میں پھینک دیئے تھے پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر کو قتل کرنے کے بعد ملزمہ رباب آرام سے سوگئی اطلاع ملنے پر پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے ایس ایس پی نے بتایا کہ گھر کی تلاشی کے دوران پولیس کو مختلف حصوں سے مقتول شیخ محمد سہیل کے جسمانی اعضاء ملے ہیں اس کے علاوہ خاتون کے قبضے سے مختلف اوزار بھی ملے ہیں پولیس کے مطابق سفاک بیوی نے واردات کے بعد شوہر کی لاش کے ٹکڑے مختلف کمروں میں پھینک دیے تھے۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کی باقیات اور شواہد کوجمع کیا کرائم سین یونٹ کی ٹیم کو بھی طلب کرلیا گیا ہے ملزمہ رباب کیخلاف مقدمہ درج کرکے واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں ملزمہ دوران گرفتاری اور دوران تفتیش نشے میں مدہوش تھی اس نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ مجھے انصاف نہیں ملا اس لیے میں نے یہ کام کیا پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے بیٹے کے مطابق مذکورہ خاتون 7 سال سے والد کے ساتھ رہ رہی تھی اور بظاہر یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ملزمہ اس کی دوسری بیوی تھی پولیس کے مطابق مقتول اور ملزمہ کی شادی کے فی الحال شواہد نہیں ملے حالیہ شواہد اور بیان کے مطابق مطابق ملزمہ رباب نے اکیلے ہی قتل کی یہ سفاکانہ واردات انجام دی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزمہ نے آرام سے کپڑے تبدیل کئے اور سکون سے سوگئی جائے وقوعہ سے اوزار برآمد کرلئے گئے ہیں خاتون نشے میں تھی ملزمہ کا میڈیکل بھی کرالیا گیا ہے رپورٹ آنا باقی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent