Musical program of obscenity and nudity under the guise of culture and culture in Khawaja Farid IT University is reprehensible, Hamad Sajjad Farhan Bilali Advocate, Sajid Mahmood Rafiqi Advocate
رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) احمد سجاد فرحان بلالی ایڈووکیٹ صدر ینگ لائرز فورم جنوبی پنجاب ضلع رحیم یار خان کنوینئر اذان بلالی فاؤنڈیشن اور ساجد محمود رفیقی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری پرزنرز ویلفیئر سوسائٹی چیرمین ینگ لائرز فورم نے میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درسگاہیں تہذیب و ثقافت کی آبیاری کرتی ہیں اور اخلاقیات کی عملی سبق دیتی ہیں اور نسل نو کو ان کی اقدار سے آگاہی فراہم کرتی ہیں خواجہ فرید آئی ٹی یونیورسٹی میں کلچر اور ثقافت کی آڑ میں فحاشی وعریانی کا میوزیکل پروگرام قابل مذمت ہے اور اسے سوشل نائٹ کا نام دے کر عزت و عصمت کی دھجیاں تار تار کرنے کا پروگرام ہے جو کہ مورخہ14_12-2021 کو بڑے دھوم دھڑکے کے ساتھ کرنے کے لئے اہتمام جاری ہے
یہ بھی پڑھیں : مدارس کو بچانے کا عزم
قبل ازیں حکومت پنجاب کی طرف سے ایم ٹی بی کالج صادق آباد اور لودھراں میں نجی کالج میں ہونے والے شرمناک واقعات کے بعد ایسے پروگرامز پر پابندی عائد کر دی ہے اس کے باوجود ایسے پروگرام سوشل نائٹ جیسے میوزیکل ڈانس کلچر کا مظاہرہ کرنا قابل مذمت ہے اس سلسلہ میں وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ایڈمنسٹریٹر یونیورسٹی ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان سے ملاقات میں وفد نے واضح تنبیہ کردی ہے اس پروگرام سے والدین اور عوام الناس اور غیور اہلیان رحیم یار خان میں بڑی بے چینی پائی جاتی ہے ایسے متنازع پروگرام کو فی الفور بند کرنے احکامات صادر فرمائے جائیں بصورت دیگر ہم معزز عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے اور عملی طور پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے وزیراعظم پاکستان وزیراعلی پنجاب گورنر پنجاب سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان فوری نوٹس لیں
0 Comments