Brutal killer arrested
خان پور(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، ابوبکر جتوئی) مجید کالونی ایئر پورٹ روڈ پر 6 بہنوں کے اکلوتے بھائی تنویر سومرو کو سفاک قاتل نے ڈکیتی کی واردات کے دوران فائر سے زخمی کر دیا تھا جو کہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تھا اس واقعہ سے خان پور کی عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ دھماکہ ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی
باوثوق ذرائع کے مطابق اسی وقت ڈی پی او رحیم یار خان کیپٹن( ر )محمد علی ضیاء کے احکامات پر ایس ڈی پی او سرکل خان پور محمد امجد جاوید کمبوہ کی ہدایت پر سفاک قاتل کو فوری گرفتار کرنے کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس میں ایس ایچ او تھانہ صدر احمد رضا خان۔ایس ایچ او تھانہ ظاہر پیر اسلم بلوچ ،سی آئی اے انچارج جبران جیراڈ ، حوالدار رانا نصیر اور اے ایس آئی ہدایت اللہ چانڈیہ نے کمال مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سفاک قاتل وقاص المعروف وکی ڈان کو گرفتار کر لیا وردات میں استعمال ہونے والی پسٹل اور موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی ذرائع کے مطابق پولیس کی یہ ٹیم چھتیس گھنٹے تک مسلسل جاگتی رہی اور آخرکار شہید کی چھے بہنوں ۔چار بچوں کی آہ و بکا رب العالمین نے سن لی اور پولیس کی محنت کا صلہ انھیں دعاؤں کے صلے میں میرے رب کی طرف سے ضرور ملے گا وقاص عرف وکی ڈان کو جب پکڑا گیا تو اس کا پسٹل لوڈڈ تھا مگر محکمہ پولیس کے ان فرض شناس آفیسرز نے باوجود پتہ ہونے کے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اسے دبوچ لیا ذرائع کے مطابق اس کو پکڑنے میں جبران جیراڈ ، احمد رضا خان اور اسلم بلوچ اور ان کے ساتھ ڈی ایس پی خانپور بھی موقع پر موجود رہے شہریوں نے کہا کہ اگر آفیسران اپنے ایس ایچ اوز اور فورس کے ساتھ کھڑے رہیں تو باقی سب وارداتیں بھی ٹریس ہو سکتی ہیں اور مجرموں کی بھرپور حوصلہ شکنی بھی ، ڈی پی او رحیم یارخان صاحب ہمارے ضلع کو آپ سے بہت امیدیں ہیں ہم یہ بھی سمجھتے ہیں راتوں رات سب کچھ نہیں بدل جائے گا کچھ وقت لگے گا لیکن اگر آپ پولیس کو بجائے "سورس"" کے فورس بنائیں جرائم کی بیخ کنی میں ان کے ساتھ کھڑے ہوں تو جرائم خود ہی دم توڑ جائے گا میں یہ نہیں کہتا کہ سوفیصد خاتمہ ممکن ہے ہاں مگر آپ اگر جوانوں کی پیٹھ پر ہاتھ رکھیں تو یہ کافی حد تک کنٹرول ہو جائے گا
شہریوں نے ڈی پی او رحیم یار خان کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء سے مطالبہ کیا ہے کہ جو پولیس آفیسران اچھی کارکردگی دکھائیں انہیں تعریفی اسناد اور ترقی سے نوازا جائے جبکہ ناقص کارکردگی والے آفیسران کو محکمانہ سزاوں کے ساتھ ساتھ پروموشن بھی روکی جائے
0 Comments