Ticker

6/recent/ticker-posts

کوئٹہ دھماکہ ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی

Quetta blast kills one, injures 10

کوئٹہ کے قندھاری بازار میں دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے اس نے آس پاس کھڑی کئی گاڑیوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچایا ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس سید فدا حسین شاہ نے بتایا کہ بم دھماکہ بخاری سینٹر کے قریب اس وقت ہوا جب موٹر سائیکل میں نصب 3 سے 4 کلو گرام دھماکہ خیز مواد دیسی ساختہ بم پھٹ گیا انہوں نے مزید کہا کہ حملے میں زخمی ہونے والے 10 افراد میں تین خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اوپن لیٹر پر گاڑی چلانے والوں کے خلاف حکومت کیا کرنے جارہی ہے؟

جائے وقوعہ سے ملنے والی فوٹیج میں جلی ہوئی موٹر سائیکل اور کئی تباہ شدہ کاریں دکھائی دے رہی ہیں۔ لوگ گلی کوچوں میں بھاگتے نظر آئے ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا پولیس نے بتایا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے اور دھماکے کی شدت کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکام کو صوبے میں سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے انہوں نے متاثرین کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent