Entry and operation of vehicles without M-tag on motorways was prohibited
لاہور ہائیکورٹ پاکستان نے موٹر ویز کو محفوظ بنانے کیلئے سات دسمبر 2021 سے موٹر ویز پر بغیر ایم ٹیگ گاڑی کے داخلہ اور چلنے کو ممنوع قرار دے دیا ہے اب حکومت بغیر پولیس کے پولیسنگ کرسکتی ہے اور بغیر گاڑی روکے گاڑی چوری کی ہے یا دو نمبر ہے چیک کرسکتی ہے ۔
ایم ٹیگ یا ای ٹیگ کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے؟
گاڑی یا موٹر سائیکل کا رجسٹریشن نمبر / چیسس نمبر / گاڑی کو استعمال کرنے والے کا شناختی کارڈ نمبر اور موبائل فون نمبر/ گاڑی کی تصویر کو سسٹم میں فیڈ کیا جاتا ہے۔ سسٹم گاڑی استعمال کرنے والے کے موبائل نمبر پر ایک تصدیقی کوڈ ارسال کرتا ہے اور موبائل نمبر پر آیا ہوا کوڈ جب سسٹم میں فیڈ کیا جاتا ہے تو سسٹم ایک کاغذ کے ٹُکڑے پر ایک بار کوڈ لگا کر پرنٹ دے دیتا ہے ۔ جیسے تصویر نمبر ایک میں دکھایا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : خواب میں بلند مقام دیکھنے کی تعبیر
پرنٹ کو گاڑی کے ونڈ اسکرین کی اندر کی طرف سے یا موٹر سائیکل کی ہیڈ لائٹ کے اندر کی طرف سے چپکا دیا جاتا ہے کوئی تار یا کنکشن کی ضرورت نہیں ہے جیسا تصویر نمبر دو میں دکھایا گیا ہے ۔
تصویر نمبر تین بار کوڈ ریڈر کی ہے۔ بار کوڈ ریڈر ہر گذرنے والی گاڑی کو بغیر روکے گاڑی یا موٹر سائیکل کے کوائف سسٹم کو ارسال کرتا رہتا ہے ۔ اب یہ حکومت پر ہے کہ حکومت کرائم کنٹرول / ٹریفک چالان کی وصولی/ ٹوٹل ٹیکس کی وصولی/ گاڑی کے ایکسائیز ٹیکس کے وصولی/ اور بعض مملک پارکنگ فیس کی وصولی کے لیئے بھی ٹیگ کو استعمال کررہے ہیں ۔
تصویر نمبر چار اور پانچ میں دکھایا گیا ہے بار کوڈ ریڈر کتنی دور سے گاڑی کا بار کوڈ پڑھ لیتا ہے آگر کسی کی گاڑی یا موٹر سائیکل چوری ہوگئی ہے ۔ پولیس گاڑی کا ٹیک بلاک کردے گی اور الرٹ پر لگا دے گی پورے ملک میں جہاں سے بھی وہ موٹر سائیکل یا گاڑی آرہی ہوگی سسٹم پہلے سے ہی اُس گاڑی کے متعلق پولیس یا موٹروے پولیس کو آگاہ کرے گا کہ چوری شدہ گاڑی آرہی ہے۔ ہر گاڑی روک کر چیک کرنے کی ضرورت ہی نہیں ۔
قانون سازی کیوں ضروری ہے؟
اگر کوئی جرائم پیشہ ٹیگ اُتار کر روڈ پر نکلے گا تو بار کوڈ ریڈر لال بتی شو کرے گا اور پولیس فوراََ اس گاڑی یا موٹر سائیکل کو روک لے گی اور قانون سازی کی وجہ سے اُس گاڑی کو ضبط کیا جاسکے گا تو آپ کو صحیح نتائج مل سکتے ہیں ۔ بعض مُمالک نے تو ٹریفک کاروں میں بار کوڈ ریڈر لگا رکھے ہیں کہ کوئی گاڑی بغیر ٹیگ کے گذر نہ پائے۔
یہ سسٹم بہت سستا ہے گاڑی یا موٹر سائیکل پر ٹیگ مفت میں لگتا ہے۔ اس کو پورے مُلک میں لازمی قرار دینے سے پاکستان دبئی کی طرح جرائم سے پاک ممالک کی صف میں آجائے گا
0 Comments