Ticker

6/recent/ticker-posts

سرسوں کے تیل کے مختلف ٹوٹکے

Different tips of mustard oil

سرسوں پاکستان کی فصل ہے۔موسم بہار میں اس کے پھول نکلتے ہیں جوزرد رنگ کے ہوتے ہیں۔یہ پھول بہت خوبصورت ہوتے ہیں اور موسم بہار کی رونق میں اس سے اضافہ ہوتا ہے۔ان پھولوں کے اندر بیج بنتے ہیں ان بیجوں میں سے تیل نکالا جاتا ہے جوسرسوں کاتیل کہلاتا ہے۔سرسوں کا تیل مختلف قسم کی ادویات میں بھی استعمال ہوتا ہے سرسوں کاتیل ایک بہترین خوردنی اشیاء سمجھا جاتا ہے۔آیوروید میں سرسوں کے تیل کو تمام تیلوں میں سے سب سے فائدے مند تصور کیا جاتا ہے۔ سرسوں کے تیل میں کولیسٹرول کی سطح کم ہونے کی وجہ سے دل کی بیماریوں میں بھی یہ فائدہ مند بتایا جاتا ہے۔سرسوں کا تیل کے بیش بہا فوائد ہیں، بالوں کا مسائل یا جلدی امراض، بچوں یا بوڑھوں کی مالش مقصود ہو سبھی کے لیے سرسوں کا تیل بہترین ہے۔ سرسوں کا تیل کھانے پکانے میں بھی استعمال کیاجاتا ہے۔اس مضمون میں ہم آپ کے لیے سرسوں کے تیل کے مختلف ٹوٹکے پیش کررہے ہیں۔

بالوں کے مسائل : ایک پاؤ نیم کے پتے اور ڈیڑھ پاؤ سرسوں کا تیل،نیم کے پتوں کو کونڈی میں ڈال کر اچھی طرح رگڑیں، پانی نہ ڈالیے۔ جب یہ چٹنی کی طرح بن جائے تو ایک کڑاہی میں ڈال کر اس کے اوپر سرسوں کا تیل ڈال دیں۔پھر اس کے بعد اسے ہلکی آنچ پر پکائیں۔ جب نیم کی خوشبو آنے لگے اور تیل کا رنگ نیم کے پتوں جیسا ہوجائے تو اسے اتار کر چھان کر ایک بوتل میں محفوظ کرلیں۔نہانے سے آدھا گھنٹہ پہلے اسے اچھی طرح مالش کریں اور نہانے کے بعد بھی سر میں لگائیں۔ بالوں کے تمام مسائل کے لیے بہترین ہے۔ فنگس انفیکشن کے لیے: اگر ناخنوں میں فنگس انفیکشن ہوگیا ہو توسرسوں کا تیل ڈراپر میں ڈال کر ناخنوں پر لگائیں جلدی افاقہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : خواب میں بلندی دیکھنے کی تعبیر

پھٹی ایڑھیوں کے لیے: آدھا پاؤ سرسوں کا تیل لے کت فرائی پین میں پکائیں، ساتھ ہی ایک موم بتی کے ٹکڑے کرکے اس میں ڈال دیں اور چمچ چلاتی رہیں۔ ٹھنڈا ہونے پر ایک بوتل میں محفوظ کرلیں۔ یہ ایک طرح کی ویسلین بن جائے گی۔رات کو سوتے وقت ایڑھیوں پر لگائیں اور موزے پہن لیں۔ صبح اٹھ کر ایڑھیاں دھولیں ، ایڑھیاں چمکدار اور خوبصورت ہوجائیں گی۔

کپڑوں پر داغ دھبے کے لیے: کپڑوں کے دھبوں پر سرسوں کا تیل ڈال کر اس پر تھوڑا سا سرف ڈال کر رگڑیں داغ دھبے بہ آسانی اُتر جائیں گے۔

سر کی جوئیں ختم کرنے کا نسخہ: فنائل کی ایک گولی پیس کر اس کا پاؤڈر بنانے کے بعد اسے سرسوں کے تیل میں اچھی طرح مکس کرلیں۔اس کے بعد سر میں یہ تیل لگاکر دو گھنٹے بعد سر دھولیں۔ جوؤں کا خاتمہ ہوجائے گا۔

خارش کے لیے دوا: ایک چھٹانک سرسوں کے تیل میں د س گرام کافور پاؤڈر شیشے کی سفید بوتل میں ڈال کر اسے اچھی طرح بند کرکے دھوپ میں رکھ دیں۔ جب کافور حل ہوجائے تو دوا تیار ہے۔ یہ دوا ہرقسم کے جراثیم، خارش، مچھر،مکھی کاٹنے کی خارش کے لیے ازحد مفید ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لاء اینڈ آرڈر اور ضلعی پولیس

نزلہ زکام کے لیے: نزلہ زکام کے مریض ہروقت اپنے نتھنوں کو سرسوں کے تیل سے تر رکھیں۔خصوصاً رات کو سوتے وقت یہ کام ضرور انجام دیں۔

جلنے اورجلن کے لیے: اگر جسم کا کوئی حصہ جل جائے تو فوری خالص سرسوں کا تیل لگالیں۔ فوراً ٹھنڈک پڑ جائے گی۔ رات کو سونے سے پہلے اگر پاؤں کے دونوں تلووں پر سرسوں کے تیل کی مالش کرلی جائے تو ہاتھ پاؤں کی جلن ختم ہوجاتی ہے۔

کمزور نظر کے لیے: جو شخص غسل اور ناخن کے کاٹنے کے بعد پاؤں کے انگوٹھوں پر سرسوں کا تیل لگائے گا اس کی نظر کبھی کمزور نہیں ہوگی دانت چمکدار بنائیں: سرسوں کے تیل میں نمک ملا کر روزانہ دانتوں پر لگائیں اور دس منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھولیں، دانت چمکدا رہوجائیں گے۔


Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent